مجھے شادی کا بھی بہت شوق ہے اور بچوں کا بھی۔۔۔بچوں کی شوقین پاکستانی اداکارائیں

image
 
شادی تو دو دلوں کا ، دو خاندانوں کا ملن ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی اس میں ایک خواب اور ایک خواہش شروع سے ہی پنپ رہی ہوتی ہے اور وہ ہوتی ہے بچے کی خواہش۔۔۔پاکستانی شوبز خواتین میں بہت ساری بچوں کی اتنی شوقین تھیں کہ شادی کا واحد مقصد بچہ حاصل کرنا تھا۔۔۔
 
سارہ خان
پاکستانی کی ہنستی مسکراتی سارہ خان نے جب آغا علی سے شادی کا ارادہ کیا تھا تب بھی ان کی خوشی کا ایک ہی مقصد تھا کہ اب میں بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے قریب آرہی ہوں کیونکہ شادی ہوگی تو بچے بھی ہوں گے۔۔۔لیکن وہ خواب اس وقت ادھورا رہ گیا۔۔۔جب وسیم بادامی نے انہیں شو میں بلایا تو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے شادی کا بھی بہت شوق ہے اور بچوں کا بھی بہت شوق ہے۔۔۔اب جبکہ سارہ اپنی ہنستی مسکراتی زندگی میں مگن ہیں تو ان سے خوش خبری کی امید زرا جلدی ہی رکھیں
image
 
وینیزا احمد
ماڈل وینیزا احمد کی شادی چالیس سال کی عمر میں ہوئی اور اب ان کی دو بیٹیاں ہیں۔۔۔لیکن کافی عرصہ پہلے جب ان کی صرف ایک ہی بیٹی تھی تو انہوں نے ایک شو میں بتایا تھا کہ میرا بس نہیں چلتا کہ میرے ارد گرد بچے ہی بچے ہوں۔۔۔مجھے بچے بہت پسند ہیں اور مجھے بہت اچھا لگتا ہے انہیں سنبھالنا، ان کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو انجوائے کرنا۔۔۔وینیزا کی سوتیلی بہن ایک کار حادثے میں وفات پاگئی تھیں لیکن قریبی سارے ہی لوگ جانتے ہیں کہ عمر کا واضح فرق ہونے کی وجہ سے وینیزا انہیں بھی اپنے بچے کی طرح ہی لے کر چلتی تھیں اور باقاعدہ پرورش کرتی تھیں
image
 
صنم بلوچ
اداکارہ اور میزبان صنم بلوچ کے قریبی ساتھی اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ صنم بلوچ بچوں کی کتنی دیوانی ہیں اور وہ اپنی بہن کی بیٹیوں اور بیٹے پر فدا تھیں۔۔۔صنم کو بچوں کو سنبھالنا خوب آتا ہے اور اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ عبد اﷲ سے شادی نا چلنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس جوڑے میں بچوں کی کمی تھی۔۔۔۔صنم بلوچ نے حال ہی میں جب اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں تو ہر ایک کو پتہ لگ رہا تھا کہ جو دوسروں کے بچوں پر اپنی جان نچھاور کرتی ہے وہ اپنی بیٹی کے لئے کیوں نا دیوانی ہو۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: