میرے شوہر نے تو مجھ سے بات کرنا ہی بند کردی تھی۔۔۔شوبز خواتین جو شادی کے بعد موٹی ہوگئی تھیں

image
 
موٹاپا تو یوں بھی صحت کے لئے اچھا نہیں لیکن اکثر شادی کے بعد خواتین کا وزن تیزی سے بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔۔۔حد تو یہ ہے کہ مائیں اکثر جہیز میں تھوڑے ڈھیلے کپڑے ہی دیتی ہیں کہ بیٹی نے تو آگے جا کر موٹا ہی ہونا ہے۔۔لیکن شوبز میں جب خواتین نے اپنا وزن بڑھایا تو انڈسٹری اور میاں دونوں نے ہی منہ بنانا شروع کردیا-
 
صدف لغاری
صدف لغاری اداکار عمیر لغاری کی بیگم ہونے کے ساتھ ساتھ ماضی میں کافی اچھی اداکاری بھی کرتی رہی ہیں اور کئی مارننگ شوز میں مہمان کے طور پر آتی رہیں۔۔۔لیکن صدف کا وزن دونوں بیٹوں کے بعد اچانک ہی اتنا بڑھ گیا کہ عمیر لغاری کو تو جیسے چپ ہی لگ گئی۔۔۔وہ اکثر صدف کو ٹوکتے کہ یہ کیا حال بنا لیا ہے۔۔۔پریشانی تو جب شروع ہوئی جب اکثر لوگوں نے کہا کہ عمیر صدف سے عمر میں کم لگتا ہے۔۔۔اور صدف کی شکی محبت نے انہیں مجبور کردیا کہ وہ عمیر کے معیار پر پورا اترنے کے لئے اپنا وزن تیزی سے کم کریں۔۔انہوں نے شدید ڈائٹنگ کی اور وزن اتنا کم کیا کہ جتنا شادی سے پہلے بھی نہیں تھا۔۔۔وہ ایک انگور بھی کھانے سے پہلے سوچتی تھیں۔۔۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ شدید بیمار بھی پڑیں۔۔۔لیکن اب وہ واپس فٹ ہیں اور عمیر بھی ان کے دیوانے ہیں۔۔۔
image
 
فاطمہ کنور
اداکارہ فاطمہ کنور کا وزن تو بالکل صحیح تھا لیکن پہلے بیٹے المیر کی پیدائش کے بعد ایسا لگا جیسے فاطمہ کا وزن کبھی نا تھمنے کے لئے بڑھا ہے۔۔۔فاطمہ کو دیکھ کر اکثر کنور بھی تھوڑا جھجھکنے لگے تھے اور بات بات پر فاطمہ کو ٹوکتے بھی تھے کہ خود کو پہلے جیسا فٹ کرو۔۔۔محبت میں ڈوبی فاطمہ کو خود بھی انڈسٹری میں واپس آنا تھا۔۔۔انہوں نے اپنا وزن کافی کم کیا اور پھر سے شیپ میں آئیں۔۔۔یہ سب کرنا بالکل آسان نہیں تھا لیکن اب یہ وقت ہے کہ وہ کنور کا وزن کم کرواتی ہیں
image
 
سعدیہ امام
سعدیہ امام نے ایک عرصہ تک انڈسٹری پر راج کیا اور جب ان کی شادی ہوئی تب بھی وہ کافی اسمارٹ تھیں لیکن پھر بیٹی میرب کی پیدائش کے دوران اور بعد ان کا وزن جیسے دو گنا بڑھ گیا۔۔۔وہ خود بھی پریشان ہوگئیں۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ میاں نے انہیں کچھ زیادہ تو نہیں کہا لیکن کیونکہ میاں خود بھی فٹنس فریک ہیں تو سعدیہ امام نے جنون کی حد تک خود پر محنت کی اور واپس سے پتلی کمر پر آئیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: