کشکول ڈرامہ کا روشو کسے یاد ہے۔۔۔پاکستانی ڈراموں کے مشہور بچے آج کہاں ہیں؟

image
 
ایک دور تھا جب ڈرامہ میں ہیرو ، ہیروئن سے بھی زیادہ اہم اس ڈرامہ کے سپورٹنگ کردار ہوتے تھے۔۔۔ان کی اہمیت اتنی ہوتی تھی کہ چاہے وہ بچے ہی کیوں نا ہوں ان کی شہرت لازوال ہوتی تھی۔۔۔کچھ کردار ایسے ہیں جو آج تک ذہن میں بسے ہوئے ہیں۔۔۔
 
ڈرامہ کشکول کا روشو
معصوم اور بھولی بھالی مسکراہٹ والا روشو کسے یاد نہیں۔۔۔یہ ایک ایسا کردار تھا جس کو ذہن سے غائب کرنا بالکل ناممکن تھا۔۔۔یہ وہی بچہ تھا جس نے نجات ڈرامہ میں کاشی کا کردار بھی بخوبی نبھایا۔۔۔برسوں بعد جب اس بچے کی تلاش دوبارہ کی گئی تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔۔۔سجاد حسن نامی یہ بچہ بے انتہا ذہین تھا اور نوے کی دہائی کے آخری سالوں میں اپنی فیملی کے ہمراہ امریکہ میں ہی شفٹ ہوگیا تھا۔۔۔اس بچے کو ڈاکٹر بننے کا شوق تھا اور میڈیکل کی اس فیلڈ میں اس نے قدم بھی رکھا۔۔۔میڈیسن کے شعبے میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے دوسرے سال میں انکشاف ہوا کہ وہ ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہوچکا ہے۔۔۔کشکول کا یہ روشو اپنے کالج کے ذہین ترین طالبعلموں میں شمار ہوتا تھا لیکن کینسر جیسی بیماری نے اسے بری طرح جکڑ لیا ۔۔۔آج سے تیرہ سال قبل شوبز کا یہ ستارہ ہم سے ہمیشہ کے لئے جدا ہوگیا۔۔۔
image
 
ان کہی کا جبران
اپنی باتوں سے اچھے اچھوں کو دن میں تارے دکھانے والا بچہ جبران کسے یاد نہیں۔۔۔ان کہی ڈرامہ کی خصوصیات میں سے ایک یہ چشمہ لگائے ننھا فلاسفر بھی تھا ۔۔۔جس کی باتوں کو افلاطون سے ہی تشبیہ دی جاتی تھی۔۔۔جبران کی تلاش بھی کی گئی اور اسے ڈھونڈنے والے بالاخر کامیاب ہوئے۔۔۔اس ڈرامہ میں اس بچے کو کتابی کیڑا دکھایا گیا تھا جس کے دل میں بچپن سے ایک سوراخ ہے اور گھر والے اس سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔۔۔جب معلومات کی گئیں تو پتہ چلا کہ اس بچہ جبران کا اصلی نام فیصل بلال ہے۔۔۔فیصل بلال سے کچھ لوگوں کی خود بات ہوئی اور انہوں نے بتایا کہ کئی سال پہلے ہی انہوں نے شوبز کو الوداع کہہ دیا تھا اور پڑھائی میں مصروف ہوگئے تھے۔۔۔اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئے اور وہیں سکونت اختیار کی۔۔۔آج کل وہ شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں اور خود بھی باپ بن چکے ہیں۔۔۔
image
 
عینک والا جن کے معطر اور عمران
ڈرامہ عینک والا جن بچوں میں اتنا مقبول ہوا تھا کہ گھر کے بچے اور بڑے سبھی اس ڈرامہ کے فین ہوگئے تھے اور آج بھی جب وہ دوبارہ نظر آتا ہے تو اسی انہماک سے دیکھا جاتا ہے۔۔۔اس ڈرامہ کے مرکزی کرداروں میں دو بچے معطر اور عمران بھی شامل تھے جو معروف ٹی وی اداکار عاصم بخاری کے بچے ہیں۔۔۔اس ڈرامہ سے مقبولیت کے بعد عمران یعنی اجلال بخاری نے تھیٹر اور آرٹ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا۔۔۔انہوں نے بہت عرصہ اجوکا تھیٹر کے لئے کام بھی کیا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: