تیس سال تو کب کے گزر گئے۔۔۔شوبز کی کم عمر نظر آنے والی خواتین

image
 
خواتین کی عمر کا اندازہ لگانا یوں تو کافی مشکل ہے لیکن شوبز میں عمر چھپانا اب ناممکن ہوگیا ہے۔۔۔اگر آپ عمر چھپائیں بھی تو آپ کے کام اور اس کام کے سال سے ہی ایک اندازہ ہوجاتا ہے کہ کون کب آیا اور کب خود پر توجہ دینی شروع کی۔۔۔شوبز کی خواتین سے جب بھی آپ عمر پوچھیں تو وہ بتانے سے کتراتی ہیں۔۔۔اور کچھ اگر سچ بھی بتادیں تو وہ اتنی عمر چور ہیں کہ عوام بھی کنفیوز ہوجاتی ہے کہ سچ بول رہی ہے یا جھوٹ
 
یمنیٰ زیدی
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں ایک بہت مزیدار ڈرامہ کیا جس میں ان کا کردار معصومیت سے بھرپور تھا۔۔۔پیار کے صدقے ڈرامہ میں وہ ذہنی طور پر اور بظاہر بھی کسی کالج کی لڑکی سے زیادہ نہیں لگیں۔۔۔یمنیٰ زیدی عمر کی تیس بہاریں دیکھ چکی ہیں اور اب اکتیس سال کی ہیں لیکن کوئی دشمن ہی انہیں بیس سے زیادہ کا کہہ سکتا ہے۔۔۔ان کے چہرے پر جو معصومیت ہے وہ انہیں ٹین ایج میں ہی چھپا کر رکھتی ہے۔۔۔
image
 
مایا علی
اداکارہ مایا علی کے چہرے کی معصومیت اور بھولپن بھی جوں کا توں ہے۔۔۔وہ ہر ڈرامے میں اپنی عمر سے دس سال چھوٹی ہی نظر آئیں اور انہیں آرام سے کسی بھی ٹین ایج لڑکی کا کردار دیا جاسکتا ہے۔۔مایا علی نے بہت کم عرصہ میں کافی کام کیا اور چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین تک کا سفر بھی طے کیا۔۔لیکن پھر بھی کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اس چھوٹی سی لڑکی کی عمر تیس سال کراس کرچکی ہے۔۔۔جی ہاں مایا علی کی عمر اب اکتیس برس ہے اور وہ اس کے باوجود بھی سترہ سال کی کوئی نازک دوشیزہ ہی لگتی ہیں-
image
 
مہوش حیات
گزشتہ کئی سالوں سے اسکرین پر اپنی اداکاری کا جلوہ دکھاتی مہوش حیات کو عوام میں بھرپور مقبولیت ملی۔۔۔انہوں نے بہت تیزی سے یہ سفر طے کیا اور کامیاب ترین ڈراموں اور فلموں میں خود کو منوایا۔۔۔اس سب کے باوجود بھی لوگوں کو ان کے چہرے پر عمر بڑھنے کا گمان نہیں ہوتا۔۔۔ان کی عمر سینتیس برس ہوچکی ہے اور وہ ابھی بھی کم عمر بیٹیوں کے کردار میں جچتی ہیں۔۔۔اس عمر میں بھی ان کے چہرے پر بڑھتی عمر کے کوئی آثار نہیں۔۔۔
image
 
سارہ خان
اداکارہ سارہ خان حال ہی میں سب کی توجہ کا مرکز بنیں۔۔۔ایک تو ان کی شادی اور دوسرا میرال کا کردار۔۔۔لیکن جب ان کی عمر کی بات آئے تو وہ بیس سے پچیس سال کے درمیان میں ہی نظر آتی ہیں۔۔۔وجہ ہے چہرے کی معصومیت اور بھولپن۔۔۔جبکہ انہوں نے بھی پچھلے سال تیس کو کراس کردیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: