|
|
اداکارہ نادیہ جمیل کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں ۔۔۔ان کی شخصیت سے تو سب متاثر تھے ہی
لیکن بیماری میں جس طرح انہوں نے نا صرف ہمت دکھائی بلکہ کئی کینسر سے جنگ لڑتے
لوگوں کو ایک نئی راہ دکھائی کہ سب حیران ہی ہوگئے۔۔۔ |
|
آغاز میں انہوں نے اپنے بالوں سے بچھڑنے کے بارے میں سب کو بتایا۔۔۔لیکن پھر زندگی
میں ایک کے بعد ایک تکلیفوں کا سامنا جب ہوا تو نادیہ جمیل نے اس عمل کو زندگی کا
حصہ بنا لیا کہ وہ لوگوں کو مشکلات میں بھی خوش رہنے کا راستہ دکھائیں گی۔۔۔یہ وہی
نادیہ جمیل ہیں جنہوں نے کئی یتیم اور بے سہارا بچوں کو اپنی زندگی میں ایسے شامل
کیا ہے کہ آج جب وہ ملک سے باہر اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں تو وہ بچے انہیں یاد
کرکے مسلسل روتے ہیں۔۔۔ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی چھوٹا بچہ اپنی ماں کے ساتھ
سونے کے لئے تڑپتا ہو۔۔۔ |
|
|
|
کچھ دن پہلے نادیہ جمیل نے ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنے بالوں سے
محروم سر کی تصویر شیئر کی اور اس میں وہ مسکرا رہی ہیں۔۔۔انہوں نے لکھا کہ
’’میرے بال واپس آرہے ہیں۔۔۔اﷲ کا شکر ہے۔۔آہستہ آہستہ ۔۔۔میں سوچتی ہوں کہ
انہیں اب چھوٹا ہی رکھوں گی۔۔۔کیونکہ مجھے اپنے سر کی شیپ خاصی پسند آئی
اور میں اسے دیر تک انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔۔۔شکریہ ماں میرے سر کو صحیح
بنانے کے لئے۔۔۔۔ |
|
|
|
کتنا ضروری ہے اپنے لئے اچھا محسوس کرنا۔۔۔ٹھیک ہے کہ ابھی بھی کچھ دن ایسے
ہوتے ہیں جب مجھے شکوک ہوتے ہیں لیکن بہت ہی کم یا پھر بہت کم شدت کے
ساتھ۔۔۔میری خود اعتمادی اسی پر منحصر ہے کہ میں خود اپنے لئے کیا کر رہی
ہوں۔۔۔میں یہ دیکھ سکتی ہوں کہ کون میری زندگی میں اہم ہے اور ان کے لئے
خود کو کیسے مناسب رکھنا ہے۔۔۔انہیں نہیں پتہ چلے گا جب تک کہ وہ تکلیف میں
نا آئیں اور میں انہیں تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی۔۔۔میں اپنی حدود میں رہ کر
مضبوط رہنا چاہتی ہوں۔۔ |
|
|
|
خود کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے اور میں ساتھ اچھے سے نبھانا چاہتی
ہوں۔۔۔میں جینا چاہتی ہوں، کھل کر زندگی کے مزے لینا چاہتی ہوں۔۔۔جو کچھ
بھی میرے پاس میری مرضی سے آیا وہ میری مرضی سے ہی رہے گا۔۔۔تو میں مکمل
محظوظ ہونا چاہتی ہوں۔۔۔ |
|
زندگی بہت خوبصورت نعمت ہے ۔۔۔یہ ایک جھٹکے میں ختم ہوجائے گی اور ہم پھر
آخرت میں ملنے کا انتظار کریں گے تو کیوں نا ابھی زندگی کے ہر پل کو خوش
ہوکر جیئیں۔۔۔ |
میں آپ سب کو دل سے پیار کرتی ہوں۔۔۔آپ کی نادو |
|
|
|
نادیہ جمیل کے اس حوصلے کو کیمو تھراپی کے وقت بھی دیکھا جاسکتا ہے جب
وہ باقاعدہ ہنس رہی ہیں اور ڈانس کر رہی ہیں۔۔۔اپنے درد، اپنے خوف کو
اپنی مسکراہٹ سے ہرا رہی ہیں۔۔۔ |
|
انہوں نے جتنے بھی بے سہارا بچوں کے سر پر ہاتھ رکھا ، وہ ان کے لئے
مسلسل دعا گو ہیں اور نادیہ جمیل خود بھی ان سے ملنے کے لئے بے تاب ہیں- |