|
|
اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھ کر آپ کے ذہن میں یہی خیال آرہا ہوگا کہ کسی کمرے میں
ایک بس موجود ہے، جس کے اوپر والے حصے میں ایک آدمی بیٹھ کر تصویر کھینچوارہا ہے۔
اگر تو آپ بھی یہی سوچ رہے ہیں کہ ہم بتادیں کہ آپ کی یہ سوچ غلط ہے۔ |
|
یہ دراصل ایک دیوار ہے، جسے پرتگال سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ ”اوڈیتھ (Odieth)
نے اپنی مہارت دکھاتے ہوئے ایک بس میں تبدیل کردیا ہے۔ اوڈیتھ کوتھری ڈی وال آرٹ کا
ماہر قرار دیاجاتاہے، وہ اکثر بے جان سی دیواروں میں اپنے ہنر کا، کامیابی سے
استعمال کرتے ہوئے جان ڈالتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، کہ دیکھنے والے حیران رِہ جاتے
ہیں۔ |
|
|
|
ان دیواروں پر خوبصورت سے شاہکار تخلیق کرنے کیلئے اوڈیتھ اسپرے پینٹ کا
سہارا لیتے ہیں۔ اس تصویر کو بنانے کیلئے انہوں نے جو خاکہ تخلیق کیا، وہ
یہ تھا کہ جیسے یہ ایک گیراج ہے، جس میں ایک بس تھوڑی سی خواب حالت میں
موجود ہے۔ چونکہ اس کمرے کی حالت بھی ان کے دماغ میں بنائے گئے خاکے جیسی
ہی تھی، اس لئے انہوں نے اس خاکے کو حقیقت کے روپ میں کامیابی سے ڈھال دیا۔
پہلے انہوں نے دیوار پر ایک بس کا خاکہ بنایا اور پھر اسے اسپرے پینٹ کی
مدد سے مکمل کیا، جیسے ہی اس تھری ڈی بس کی تصویر سوشل میڈیا پر منظر عام
پر آئی، لوگ اوڈیتھ کی اس مہارت کو دیکھ کرناصرف حیران ہوئے بلکہ ان کے
مداحوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ لوگوں نے ان کے آرٹ کو ناصرف سراہا بلکہ ان
کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ |
|
|
|
اوڈیتھ کے مطابق ان کے شاہکار کو تیار ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے یہ گھنٹوں
نہیں بلکہ دنوں میں تیار ہوتے ہیں، جیسے یہ دیوار والی بس کو پینٹ کرنے میں
انہیں 3دن لگے، تین دن کی لگاتار محنت کے بعد ان کا یہ شاہکار مکمل ہوا۔
اوڈیتھ پرتگا ل میں تھری ڈی وال آرٹ کے ماہر مانے جاتے ہیں، ان کی مہارت کی
مزید چند مثالیں دیکھنی ہیں تو نیچے دی جانے والی تصاویر کو دیکھئے۔ |
|
|
|
|
|
|