سال 2020 حادثات کا سال قرار دیا جا رہا ہے--- یہ سال شوبز کی کن اداکاراؤں پر قیامت کا باعث بنا؟ جانیں

image
 
سال 2020 کو اس حوالے سے حادثات کا سال قرار دیا جا رہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے لے کر دنیا بھر میں ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جنہوں نے دنیا کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے اور اس کے سکھ چین اور آرام کا خاتمہ کر دیا ہے- معاملہ کرونا وائرس کی وبا کا ہو یا پھر شدید ترین بارشوں کے سبب ہونے والی تباہی یا پھر طیارے حادثے ہوں یا پھر لبنان میں موجود دھماکوں سے ہونے والی آتشزدگی- غرض ہر جانب سے پریشانیوں کی خبریں ہی آرہی ہیں اور حضرت انسان انفرادی طور پر بھی ان مسائل کے سبب سخت پریشانیوں کا شکار ہے- ان حالات میں ہمارے شوبز سے جڑے لوگ بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔ شو بز کی کچھ خواتین تو اس سال کے اثرات کے سبب اس حد تک متاثر ہوئیں کہ ان کی ازدواجی زندگی جو کہ کئی دہائیوں سے خوشگوار تھی اس سال اس حد تک متاثر ہوئی کہ اس کا خاتمہ طلاق پر ہوا- ایسی ہی کچھ خواتین کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے جن کی زندگی اس سال طلاق کے سبب یکسر بدل گئی-
 
1: آمنہ شیخ
خوبصورت ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ کی شادی مہیب مرزا کے ساتھ 2005 میں ہوئی تھی یہ شادی لو میرج تھی اور ایک طویل عرصے تک ان دونوں کے جوڑے کو ایک مثالی جوڑا قرار دیا جاتا رہا- یہاں تک کہ شادی کے کئی سالوں بعد ان دونوں کے ادھوری زندگی کو ان کی بیٹی میسا نے مکمل کر دیا جو کہ اب آٹھ سال کی ہے- مگر اس سال کے آغاز میں اس جوڑے میں طلاق ہو گئی جس کی تصدیق مہیب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں کی اور طلاق کے بعد آمنہ شیخ اپنی بیٹی کے ہمراہ بیرون ملک شفٹ ہو گئیں- اس جوڑے نے طلاق کی وجوہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا- حالیہ دنوں میں آمنہ شیخ کے حوالے سے یہ بھی خبریں آئی ہیں کہ انہوں نے عقد ثانی کر لیا ہے اور اس خبر کی تصدیق انہوں نے اپنی سوشل میڈيا پوسٹ سے بھی کی-
image
 
2: فرح سعدیہ
نشاستہ دار اشیا جیسے آلو وغیرہ ہمارے خون میں شکر کی مقدار کو بڑھا دیتی ہیں- ان غذاؤں کے استعمال کے سبب جب خون میں شکر کی مقدار بڑھتی ہے تو اس کو متوازن رکھنے کے لیے جسم کو زیادہ انسولین کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے زیادہ اخراج کے سبب بھی بار بار بھوک لگنے کا عمل ہو سکتا ہے-
image
 
3: بشریٰ انصاری
معروف اداکارہ اور گلوکارہ بشریٰ انصاری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ان کی ڈرامہ پروڈیوسر اقبال انصاری کے ساتھ شادی 1978 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں جو کہ شادی کر کے اپنے گھروں میں خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں- سال 2020 بشری انصاری کے لیے اس حوالے سے حادثات کا سال ثابت ہوا کہ اس سال ان کے حوالے سے کئی خبریں میڈیا کی زینت بنیں جن میں سے پہلی خبر ان کی تین دہائیوں پر مشتمل ازدواجی زندگی کے خاتمے کی تھی جس کی تصدیق انہوں نے ایک انٹرویو میں خود کی- دوسری خبر ان کی ڈرامہ ڈائیریکٹر اقبال حسین سے دوسری شادی کی خبر تھی جس کی تردید کئی حلقوں کی جانب سے سامنے آئی ہے مگر بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے-
image
 
4: انجمن
انجمن کا شمار پنجابی فلموں کی ان ہیروئین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی کامیابی کے دنوں میں عزت ، دولت اور شہرت کی عروج کا مزہ چکھا ہے- اس کے بعد انکم ٹیکس آفیسر مبین ملک کے ساتھ شادی کر کے ایک پرسکون ازدواجی زندگی گزاری مبین ملک سے انجمن کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی تھی مبین ملک کے انتقال کے بعد اور کافی عرصے تک بیوگی کی زندگی گزارنے والی انجمن نے فلمساز لکی علی کے ساتھ شادی کا فیصلہ گزشتہ سال کیا تھا- مگر سال 2020 ان کے لیے بھی حادثات کا سال ثابت ہوا اور اس سال گیارہ مہینے کی ازدواجی زندگی کے بعد ان کے اور لکی علی کے درمیان طلاق ہو گئی اور اب انجمن اپنے بچوں کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں-
image
 
5: سائرہ یوسف
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی جوڑی سوشل میڈيا کی سب سے زیادہ چاہی جانے والی جوڑی تھی ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا تھا کہ یہ ایک دوسرے کے لیے ہی بنائے گئے ہیں- اس جوڑی کو دیکھ کر اور ان کی محبتوں کو دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ ایک دوسرے سے جدا ہو جائيں گے- مگر سال 2020 ان دونوں کے لیے بھی جدائی کا سال ثابت ہوا اور شروع میں ان کے اختلافات کی خبریں سامنے آئیں مگر سال 2020 میں بلاآخر اس جوڑے نے باقاعدہ طور پر اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے جب کہ شہروز نے طلاق کے فوراً بعد صدف کنول سے اپنی شادی کا اعلان کر دیا جب کہ سائرہ نے اب تک اپنی طلاق کے حوالے سے خاموشی برقار رکھی ہے اور اس کی وجوہات کے بارےمیں کچھ بھی نہیں بتایا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: