کوئی اپنی سگی بہن پر بھی اعتبار نہیں کر سکتا۔۔۔پاکستانی ڈرامے تنقید کی زد میں

image
 
ڈرامہ معاشرتی رویوں کی عکاسی کرتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں بہت سارے موضوعات کو سامننے لانا معیوب بھی سمجھا جاتا ہے اور اس پر بات کرنا بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا۔۔۔مشرقی اقدار سے جڑے اس معاشرے میں ایک گھرانہ مل بیٹھ کر ایکس اتھ ڈرامہ اس لئے دیکھتا ہے کیونکہ انہیں یہ یقین ہوتا ہے کہ اس میں کوئی بھی تنازعہ ایسا نہیں ہوگا جس سے شرم آئے یا ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھنے میں جھجھک محسوس ہو۔۔۔بدقسمتی سے ایسے کئی ڈرامے ہیں جن کو شہرت اور پذیرائی تو خوب ملی لیکن انہیں ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھا نہیں جا سکتا۔۔۔
 
جلن
بہنوں کی محبت تو ہمارے معاشرے میں اتنی مضبوط مانی جاتی ہے کہ ایک دوسرے کے بچے بھی پال لیتی ہیں۔۔۔اور ان کے لئے ماں جائی ہوتی ہیں۔۔۔بہنوئیوں سے ایک ایسا تعلق ہوتا ہے جیسے بھائی۔۔۔لیکن ڈرامہ جلن میں ایک ایسی تصویر دکھائی جا رہی ہے جسے فیملی کے ساتھ دیکھنا بالکل نامناسب لگتا ہے۔۔۔حتی کہ دو بہنیں بھی ایک ساتھ یہ ڈرامہ نہیں دیکھ پاتیں۔۔۔اس ڈرامہ میں چھوٹی بہن کو جلن اور لالچ میں اندھا ہوکر بہنوئی پر ڈورے ڈالتا دکھائی دے رہے ہیں اور اس حد تک کہ وہ اپنی بہن کو طلاق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔۔۔پیمرا نے بھی اس ڈرامہ کو نظر میں رکھا ہے اور اس پر جلد ا یکشن بھی لیا جائے گا لیکن ریٹنگز میں یہ ڈرامہ کامیابی کے آسمان طے کر رہا ہے۔۔کچھ اسی سے مماثلت رکھتا ہوا ڈرامہ ایک بار پہلے بھی آیا تھا جس کا نام تھا ’’چپ رہو‘‘ ۔۔۔اس ڈرامہ میں سجل علی ایک سالی بنی تھیں اور ان کے بہنوئی ان کی عزت کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے تھے۔۔۔وہ ہر وقت ڈری سہمی رہتی تھی اور کوئی اس کی بات کا یقین نہیں کرتا تھا۔۔۔بہنوئی کے رشتہ کو جس طرح پیش کیا جارہا ہے وہ تھوڑا تکلیف کا باعث ہے ۔۔۔
image
 
پیار کے صدقے
ڈرامہ پیار کے صدقے نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑے لیکن پیمرا نے اس کے دوبارہ نشر کرنے پر پابندی لگا دی۔۔۔اس ڈرامہ میں ایک بہت ہی معصوم لڑکی کو ہیروئن بنایا گیا ہے۔۔۔جس کی معصومیت کا کچھ اس طرح فائدہ اٹھایا جاتا ہے کہ باپ کے باس اپنے سوتیلے بیٹے کی شادی اس سے کردیتے ہیں اور پھر دن رات وہ سوتیلے سسر اس لڑکی کو طرح طرح سے ڈراتے ہیں۔۔۔بلیک میل کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح سے وہ ان کے ہاتھ آجائے۔۔۔یہ ساری کوششیں اس لڑکی کو اس کے شوہر سے الگ ہونے پر مجبور کرتی ہیں اور پھر وہ بہت مشکلات برداشت کرتی ہے۔۔۔اب آپ خود ہی بتائیے کہ کیا سسر بھی اس معاشرے میں سوالیہ نشان نہیں بن جائیں گے؟۔۔۔اکثر گھروں میں میاں بیوی اور سسر بھی ہوتے ہیں تو کیا ایسی صورت میں سسر کو مشکوک نگاہوں سے نہیں دیکھا جائے گا؟۔۔اس سے پہلے بھی ایسے کئی ڈرامے بنے جیسے اڈاری۔۔۔جہاں ایک سوتیلا باپ بچی کا بچپن چھین لیتا ہے۔۔۔پیمرا نے اس وقت اس کا بھی نوٹس لیا اور اب پیار کے صدقے پر بھی پابندی عائد ہوگئی ہے۔۔۔
image
 
عشقیہ
کیا رشتے اتنے کمزور ہوتے ہیں کہ انہیں بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیا جائے۔۔۔ایک لڑکا کس طرح اپنی محبت کی ناکامی کا بدلہ لیتا ہے کہ اس لڑکی کی بہن سے شادی کرکے اسے پیغامات بھیجتا ہے اور ڈراتا ہے۔۔۔وہ لڑکی اپنے شوہر سے بھی ڈرتی ہے کہ کہیں اسے ان سب باتوں کا پتہ نا چل جائے۔۔۔دو بہنوں میں سے ایک سے شادی ہے اور دوسری کو بلیک میلنگ۔۔۔یہ سب کیا دکھانے کی کوشش ہے۔۔۔اس ڈرامے کو بھی دوبارہ نشر کرنے پر پیمرا کی طرف سے پابندی عائد ہوچکی ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: