میں نے انہیں دیکھا بھی نہیں تھا۔۔۔شوبز کی ارینج میرج

image
 
ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی اور ہر ہنسی رونا نہیں ہوتی۔۔۔اس لئے یہ سمجھ لینا کہ شوبز میں ہے تو ہمیشہ اپنی مرضی ہی چلائے گا۔۔۔ایسا کچھ لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں ہوپائے گا۔۔۔شادی کا اہم ترین فیصلہ شوبز کے کئی ستاروں نے اپنے گھر والوں کی مرضی سے ہی کیا اور کچھ تو اس معاملے میں آخر تک انجان ہی رہے۔۔۔
 
فیروز خان
اداکار فیروز خان اپنی ماں اور بہنوں کے کافی لاڈلے ہیں۔۔۔ان کی محبت کو دیکھ کر لگتا تھا کہ فیروز جس سے کہیں گے ان کی شادی ہوجائے گی لیکن یہ سب تو ایک خام خیالی تھی۔۔۔بہنوں سے چھوٹے فیروز کے لئے تو گھر والوں نے بڑے ہی خواب سجائے تھے۔۔۔بھلے دنیا کی لڑکیاں ان پر فدا ہوجاتیں لیکن بھابھی ڈھونڈنے کا کام بہنوں نے ہی اپنے ذمہ لیا۔۔۔کچھ لوگوں کو لگتا تھا کہ سجل علی کو بھابھی بنائیں گے لیکن بہنوں کی نظر میں وہ کھٹک گئی۔۔پھر دعا ملک کی نظر پڑی علیزے پر۔۔۔اور یوں یہ فیصلہ ہوگیا کہ اب تو علیزے ہی اس گھر کی دلہن بنے گی اور فیروز نے اس شادی کے لئے فوراً ہاں بھی کردی۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
شائستہ لودھی کی دونوں شادیاں مکمل طور پر ارینج میرج ہی تھیں۔۔پہلی شادی کے وقت شائستہ کی عمر کافی کم تھی اور وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی تھیں۔۔۔اس رشتے کے لئے وہ راضی نہیں تھیں لیکن گھر والوں کا اصرار تھا کہ کہ پڑھا لکھا ہے ، ماں ڈاکٹر ہے اور اچھا کھاتا پیتا گھرانہ ہے تو کیا اعتراض ہے۔۔۔مڈل کلاس گھرانوں میں عموما یہ عام رواج ہے اور یوں شائستہ کی شادی ہوئی۔۔۔لیکن جب دوسری بار ان کا رشتہ طے ہوا تو وہ ان کے والد اور چچا نے خود ہی طے کیا اور وہ اپنے والد کے کزن کی بہو بنیں۔۔۔ایک دوسرے سے انڈراسٹیندنگ تو ہوئی لیکن محبت کی شادی نہیں تھی بلکہ یہ پیار شادی کے بعد ہی زیادہ زور پکڑا۔۔۔
image
 
ریما خان
اداکارہ ریما خان نے اپنی بہنوں کی شادیاں کرلیں اور انہیں تعلیم دلوائی لیکن جب ان کی باری آئی تو والدین نے سر توڑ کوششیں جاری رکھیں۔۔ریما ابھی اور کام کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کے والد کی یہی فکر تھی کہ بیٹی اب اپنے گھر کی ہوجائے۔۔۔ایک رشتہ آیا ڈاکٹر طارق کا اور وہ یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ ریما شوبز سے تعلق رکھتی ہیں یا کوئی بہت بڑا نام ہے۔۔۔ریما اور ان کی سرسری ملاقات بہن کی شادی پر ہوئی جو گھر والوں نے ملوانے کی نیت سے رکھی۔۔۔پھر گھر والوں کا ہی فیصلہ تھا کہ یہ شادی ہو اور یوں ہوگئی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: