علاج کرتے کرتے ستارہ بن گئے۔۔۔شوبز ستارے جو ڈاکٹر ہیں

image
 
تعلیم کچھ بھی ہو لیکن اگر شوق ساتھ ہو تو پھر منزل اپنا راستہ خود ہی بدل لیتی ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوا ہمارے شوبز ستاروں کے ساتھ جو ڈاکٹر تھے لیکن شوبز میں آگئے اور پھر باقاعدہ اسے اپنی زندگی بنا لیا-
 
عائشہ گل
اداکارہ عائشہ گل ایک بہت باکمال اداکارہ ہیں لیکن وہ ایک ڈاکٹر بھی ہیں۔۔۔یہ اور بات ہے کہ انہوں نے اسے اپنا شعبہ بنانے سے انکار کردیا۔۔۔انہیں ایک ٹوتھ پیسٹ کا کمرشل آفر ہوا اور پھر تو وہ جیسے شوبز کی عاشق ہی ہوگئیں۔۔۔ایک کے بعد ایک بڑے پراجیکٹس زندگی میں آئے اور پھر ڈاکٹری کی ڈگری کہیں پیچھے ہی رہ گئی۔۔۔یہ اور بات ہے کہ جب کوئی عائشہ گل سے اس کے بارے میں پوچھے تو وہ یہی بتاتی ہیں کہ اگر اداکارہ نا ہوتی تو ایک پلاسٹک سرجن ہوتی۔۔۔
image
 
نادیہ حسین
اے لیولز کے بعد سے ہی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی نادیہ حسین نے ڈینٹسٹری کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ اس کام کو خوب سمجھتی بھی ہیں۔۔۔لیکن پھر شوبز کی چکا چاند نے انہیں اس ڈگری سے تھوڑا دور کردیا تھا۔۔۔شادی پھر بچے اور پھر شوبز۔۔۔اس میں کہیں وقت نہیں ملا تھا اپنی ڈگری کو استعمال کرنے کا۔۔۔کچھ عرصہ گزرا تو انہوں نے اپنا سیلون بنایا اور پھر واپس اپنی ڈگری کی طرف رخ کیا اور کاسمیٹکس پروسیجرز کی طرف بھی آگئیں۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
ڈاکٹر شائستہ لودھی کے نام کے آغاز کے ساتھ ڈاکٹر اتنا ہی پرانا ہے جتنا وہ خود اس انڈسٹری میں۔۔۔جب انہوں نے شوبز میں اپنا قدم رکھا تو وہ باقاعدہ پریکٹسنگ ڈاکٹر تھیں لیکن پھر شوبز کی مصروفیات نے انہیں اس فیلڈ سے کوسوں دور کردیا تھا۔۔۔وقت اور حالات بدلے اور انہوں نے کئی ایسے شوز بھی کئے جہاں وہ اپنی اس ڈگری کو کام میں بھی لاتی رہیں۔۔۔جب شوبز سے وقت ملا تو وہ واپس اپنی فیلڈ کی طرف آئیں اور کاسمیٹکس سرجریز اور ایستھیٹکس میں مہارت حاصل کی۔۔۔بہترین اسپیشلائزیشن کرنے کے بعد انہوں نے اپنی کلینکس شروع کیں اور ان کے اچھے رزلٹس کے سبب نا صرف سلیبریٹیز بلکہ عام عوام بھی کافی مستفید ہوئی۔۔۔
image
 
سید جبران
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار سید جبران بھی میڈیکل کے شعبے سے وابستہ رہے۔۔۔انہوں نے راولپنڈی میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور پھر جب ان کا رجحان شوبز کی طرف ہوا تو وہ سب کچھ بھول گئے اور انہوں نے ڈاکٹری کی ڈگری کو کہیں الماری میں بند کردیا۔۔۔اب وہ باقاعدہ ایک اداکار کی حیثیت سے ہی خود کو منوا رہے ہیں۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: