ذرا سائیڈ سے بنانا شاٹ، منہ بڑا آتا ہے۔۔۔شوبز ستارے جو بڑے منہ سے ہیں پریشان

image
 
ایک مثل تو آپ سب نے ہی سنی ہوگی کہ سر بڑا سردار کا اور پیر بڑا گنوار کا۔۔۔لیکن شوبز میں بڑا سر بھی کچھ مزہ نہیں کرتا۔۔۔اکثر ستارے اپنے بڑے منہ کی وجہ سے کیمرہ مین کو مسلسل ہدایات دیتے ہیں کہ کچھ ایسا کرو کہ منہ چھوٹا نظر آئے-
 
عائشہ ثنا
میزبان عائشہ ثنا کی ایک ویڈیو تو آپ سب نے ہی دیکھی جس میں وہ اپنے لائٹ مین پر چلا رہی تھیں کہ برائٹ کریں، برائٹ کریں۔۔۔لیکن ایسا کئی بار ہوا کہ انہیں کسی شو میں مہمان بلایا گیا تو وہ ایک ہی بات پر پریشان نظر آئیں کہ آپ لوگ کونسا شاٹ بنائیں گے۔۔۔میرا تو لیفٹ سائیڈ صحیح آتا ہے۔۔۔میرا منہ رائٹ سے بڑا لگتا ہے۔۔عائشہ ثنا کے یہ خوف اکثر ان کے اپنے شو میں بھی دکھائی دیئے لیکن انہوں نے اس کا اظہار کھل کر لائیو نہیں کیا۔۔۔
image
 
یشمہ گل
انتہائی پتلی دبلی یشمہ گل بھی ڈراموں میں جب کام کرتی ہیں تو صرف ایک بات سے ہی ڈرتی ہیں کہ کہیں ان کا بڑا منہ مزید بڑا نا دکھائی دے۔۔۔اپنے کلوز شاٹس سے وہ تھوڑی پریشان ہوجاتی ہیں۔۔۔ان کے چہرے پر حالیہ کچھ دنوں میں تبدیلی محسوس ہوئی۔۔۔شاید انہوں نے بھی باقی سب کی طرح اپنے چہرے کو پلاسٹک سرجری کے حوالے کر دیا ہے۔۔۔چہرے کی شیپ آہستہ آہستہ بدلنا تو شروع ہوئی ہے لیکن ابھی بھی پریشانی باقی ہے۔۔۔
image
 
فیصل قریشی
فیصل قریشی کو سال کے بارہ مہینے اپنے وزن سے پریشان ہی دیکھا گیا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ میں تھوڑا سا بھی کھا لوں تو میرا منہ بتا دیتا ہے۔۔ان کا وزن ان کے منہ پر سب سے پہلے نمودار ہوتا ہے اور اسکرین پھر چیخنا شروع کردیتی ہے۔۔۔فیصل قریشی بھی اکثر چاہتے ہیں کہ ایسا شاٹ ہو ڈرامہ میں بھی جو ان کے منہ کو چوڑا نا دکھائے۔۔۔باقی جو ہے سو ہے۔۔۔
image
 
ٹیپو
اداکار ٹیپو کو لمبی ناک کی وجہ سے الگ ہی مانا جاتا ہے لیکن ان کو ایک اور مسئلہ ہے اور وہ ہے ان کا بڑا چہرہ۔۔۔وہ چاہے کتنا ہی محنت کرلیں لیکن منہ کیونکہ لمبائی میں ہے تو اس کو بدلنا تو ناممکن ہے۔۔۔ان کا منہ موٹاپے سے نہیں بلکہ اپنی شیپ کی وجہ سے ہی بڑا لگتا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: