پیسوں کی بات میری مما سے کرلیں۔۔۔شوبز اداکارائیں جن کے پیسوں کا حساب امی ہی کرتی ہیں

image
 
بیٹیاں تو یوں بھی ماؤں سے خاصی قریب ہوتی ہیں اور جب بات آئے باہر کام کرنے کی تو پھر ماؤں پر دوہری ذمہ داری آجاتی ہے کہ ان کے ساتھ ساتھ رہیں اور ان کی زندگی میں اور قریب ہوجائیں۔۔۔شوبز کی بہت ساری اداکاراؤں کی مائیں ان کے شانہ بشانہ چلتی رہیں ارو آج بھی نظر آتی ہیں۔۔۔مزے کی بات یہ ہے کہ جب بھی کسی پراجیکٹ میں انہیں کاسٹ کیا جائے تو وہ اپنی امی کو آگے کردیتی ہیں کہ پیسوں کی بات مما کریں گی۔۔۔
 
عریشہ راضی
عریشہ راضی اور سارہ راضی دونوں ہی بہینیں بچپن میں آئیں لیکن ابھی تک وہ اپنی امی کے بغیر ایک قدم نہیں چل سکتیں۔۔۔ایک بہن شادی کے بعد میڈیا سے جا چکی ہیں لیکن دوسری بھی مما کے بغیر نامکمل ہیں اور خاص طور پر بات ہو پیسوں کی تو ساری بات صرف مما ہی کرتی ہیں۔۔۔
image
 
علیزے شاہ
علیزے شاہ کے بہت سارے معاملات ان کی والدہ ہی سنبھالتی ہیں اور جب بھی بات پیسوں کے حوالے سے ہوتی تھی تو علیزے اپنی والدہ کو فون پکڑوا دیتی تھیں۔۔۔اب معاملات تھوڑے الگ ہیں لیکن انہیں زیادہ تر اپنی مما کو ہی فائننس کے معاملات میں لاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔۔۔علیزے کو کمرشلز یا کسی بھی ماڈل شوٹ کے لئے اگر لائن اپ کرنا ہو تو ان کی مما سے ہی بات کرنی پڑتی تھی۔۔۔
image
 
نیلم منیر
نیلم منیر کے ساتھ کام کرنے والے اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ان کی والدہ ان کے ساتھ ایک ایک قدم پر کھڑی رہیں۔۔۔جب چھوٹی سی نیلم کسی شو میں جاتی تھی تو والدہ ہی اس کی اینٹری، اس کے اسکرپٹ اور اس کے پیسوں کے معاملات کی ڈیل کرتی تھیں۔۔۔ایک عرصہ تک یہ معاملات ان کیو الدہ نے ہی سنبھالے لیکن حالات بدلے اور شاید تھوڑا سا کنٹڑول اب نیلم کو بھی مل گیا ہے ان کی کمائی پر۔۔۔لیکن والدہ آج بھی ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔۔۔
image
 
فاطمہ کنور
فاطمہ اور ان کی بڑی بہن مریم آفندی دونوں نے ہی شوبز میں کام کیا۔۔۔جب فاطمہ آئیں تو ان کی عمر زیادہ نہیں تھی اور شوٹس پر ان کے والدین ساتھ ساتھ نظر آتے تھے۔۔۔ان کی والدہ خود بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں اس لئے وہ ہی سارے معاملات کو ہینڈل کرتی رہیں۔۔۔اکثر شوٹص پر جب دیر بھی ہوجاتی تو والدہن ساتھ ہی نظر آتے اور پروڈکشن کے لوگوں کو عادت ہوگئی تھی انہیں ا یک ساتھ دیکھنے کی۔۔۔وقت کے ساتھ ساتھ تھوڑا حق فاطمہ نے خود بھی اٹھایا اور پھر زندگی میں کنور آیا تو سب کچھ ہی بدل گیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: