میرا بس چلے تو صبح شام اسے ہی دیکھوں۔۔۔انڈسٹری کے نو بیاہتا جوڑوں کی محبتیں

image
 
کہتے ہیں شادی کا پہلا سال تو اتنا ارمانوں سے بھرا ہوتا ہے کہ اس میں ہر لمحہ ایک نیا رنگ لاتا ہے خوشیوں سے بھرا۔۔۔جوڑے ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبے ہوتے ہیں اور دنیا میں رنگ صرف اپنے پارٹنر کے چہرے پر ہی نظر آتے ہیں۔۔۔شوبز میں ا یسے کئی نوبیاہتا جوڑے ہیں جنہیں ایک دوسرے کے بنا کچھ دکھائی نہیں دیتا-
 
سارہ خان اور فلک
سارہ خان اور فلک کی جوڑی کو دیکھ کر یہ یقین ہی نہیں آتا کہ ان کے درمیان تعلقات زیادہ پرانے نہیں۔۔۔یوں لگتا ہے کہ یہ رشتہ برسوں پرانا ہے بس ایک دوسرے سے بندھنے کا وقت ابھی آیا ہے۔۔۔۔فلک کا بس چلے تو سارہ کو ایک لمحہ بھی تنہا نہیں چھوڑیں۔۔۔حال ہی میں جب سارہ اپنی شوٹس پر واپس گئیں تو فلک نے لیا پھولوں کا گلدستہ اور شوٹ پر پہنچ گئے۔۔۔دونوں کی رومانوی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی اور سب نے مان لیا کہ یہ نوبیاہتا جوڑا ابھی محبت کے نشے میں چور ہے۔۔۔
image
 
حنا الطاف اور آغا علی
اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی نے شادی کے دوسرے دن سے ہی تصاویر کی بھرمار کردی۔۔۔ان کے ہر روز کی مصروفیات کا علم کچھ اس طرح رہنے لگا جیسے آغا اپنی بیوی پر جلد کوئی کتاب لکھنے والے ہوں۔۔۔دونوں ایک دوسرے کی الماری سے لے کر ایک دوسرے کے راز کھولنے تک دنیا کو بتانا چاہتے ہیں اور اس نوبیاہتا جوڑے نے بھی اپنی محبت کو امر کرنے کی قسم کھائی ہے۔۔۔ایک شو میں جب یہ دونوں مہمان آئے تو ایک گیم کے دوران یہ ثابت ہو اکہ آغا کو حنا سے زیادہ ان کے بارے میں پتہ ہے اور وہ ان کے دل تک پہنچنا جانتے ہیں۔۔۔
image
 
ثمینہ احمد اور منظر صہبائی
یوں تو ان کی شادی کو کچھ دن گزر گئے ہیں اور آہستہ آہستہ یہ شادی بھی کافی وقت لے چکی ہے لیکن محبت کا پیمانہ ابھی بھی لبریز ہے اور رہے گا۔۔۔منظر صہبائی اکثر اپنی بیوی کے ساتھ پیار کا اظہار کرتے ہی رہتے ہیں اور ان دونوں کی جوڑی کو دیکھ کر محبت لفط سے بھی محبت ہوجاتی ہے۔۔۔اس نوبیاہتا جوڑے کو انڈسٹری میں سب سے زیادہ پزیرائی اور محبت ملی۔۔۔ثمینہ احمد کو کئی سال بعد ایک ایسا شخص مل ہی گیا جس نے نا صرف ان کی قدر کی بلکہ انہیں عمر کے اس حصے میں بھی احساسات کی اس سرزمین پر لے گئے جہاں وہ اپنی پہلی شادی کے وقت تھیں۔۔۔
 
اقراء اور یاسر
اقراء کی چوٹی بنانے سے لے کر ان کے لئے کھانا بنا کر انہیں کھلانے تک ۔۔یاسر نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہت محبت کرنے والے شوہر ہیں۔۔۔ان دونوں کی محبت کا آغاز ہی سب کے سامنے ہوا جب ایک ایوارڈ کی تقریب میں یاسر نے اقراء کو شادی کے لئے پرپوز کیا۔۔۔تو سوچئے کہ شادی کے بعد وہ اپنی محبت کے اظہار کے لئے کیا نہیں کریں گے۔۔۔سوشل میڈیا پر روز کوئی نا کوئی پوسٹ ان دونوں کی محبت کی کہانی سناتی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: