پاکستانی اب ملائیشیا نہیں جاسکیں گے!

image
 
اگر آپ ان دنوں ملائیشیا جانے کا سوچ رہے ہیں تو جان لیں کہ اب پاکستانی ملائیشیا نہیں جاسکتے۔ حا ل ہی میں ملائیشیا نے ان 23ممالک کی فہرست جاری کردی ہے، جو ملائشیانہیں آسکتے۔ اس فہرست میں پاکستان کا بھی نام شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ ملائشیا جانے کے خواہشمند افراد کو اب طویل انتظار کرنا ہوگا، جب تک ملائشین حکومت انہیں اجازت نامہ نہیں فراہم کرے گی، اس وقت تک وہ ملائشیا کا سفر نہیں کرسکیں گے۔
 
 ملائشیا کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے پیر کو سوشل میڈیاپر یہ آرڈر جاری کیا ہے، جس کے مطابق طویل عرصے کے لئے وہاں آنے کے خواہشمند، 23ممالک کے مسافروں کو مطلوبہ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، یعنی کوئی اگر اپنی فیملی کے پاس مہینوں رہنے کی غرض سے جانے کا ارادہ رکھتاہے تو انہیں امیگریشن حکام ویزے کا اجرانہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے نتیجے میں کیاگیا ہے۔
 
image
 
ملائیشیا کی جانب سے پاکستان کے علاوہ جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے، ان میں انڈیا، ایران، ترکی، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، عراق، روس، برازیل، اٹلی، جرمنی، ارجنٹینا، سعودی عرب ودیگر شامل ہیں۔
 
ملائیشیا میں پیر کے دن غیر ملکی افراد میں مزید 62نئے کوروناکیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اب اُن 23ممالک کے مسافروں کو ”لانگ ٹرم امیگریشن پاس“ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں اب بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ملائشین وزارتِ صحت کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ ان کیسز والے افراد کا تعلق ترکی، بنگلہ دیش، مصر اور انڈونیشیا سے سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزارت صحت نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اب ان 23ممالک کے لوگوں کو ملائشیا نہ آنے دیاجائے۔
 
4جون کے بعد پیر کے دن ملائیشیا میں سب سے زیادہ 277کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس دن ایک فرد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ ان کے پڑوسی ممالک انڈونیشیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2لاکھ 38ہزار727ہے، جبکہ فلپائن میں یہ تعدادایک لاکھ96ہزار989ہے، انڈونیشیا میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8ہزار 130ہے۔
 
 ملائشیا میں کورونا کے کیسز کے پھیلاؤ میں کمی کی ایک وجہ یہاں کی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے سخت اقدامات ہیں، جن کی ایک کڑی 23ممالک کے افراد پر ویزہ پابندی لگا دینا بھی ہے۔ ان سخت پابندیوں کو لگانے کا یہی مقصد ہے کہ ملائشیا میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ نہ سکے۔ اب تک ملائشیامیں مجموعی طور پر9ہزار459کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد128ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: