اسے گود میں لیتے ہی لگا دنیا بدل گئی۔۔۔شوبز سپر اسٹارز کے ننھے منے شہزادے

image
 
اولاد تو ایسی نعمت ہے جس کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔۔۔زندگی جینے کا انداز ہی بدل جاتا ہے، سوچ کا محور بدل جاتا ہے اور دل کا حال ہی بدل جاتا ہے۔۔۔باپ کی گود میں جب اس کا ننھا سا بیٹا آتا ہے تو اس کے چہرے پر اپنے جیسے ایک چھوٹے سے انسان کی چمک ہی الگ ہوتی ہے۔۔۔وہ اپنے ننھے سے شہزادے کو سب سے بہترین بنانا چاہتا ہے۔۔۔شوبز میں بھی سپر اسٹارز کی گود میں جب ان کے ننھے شہزادے آئے تو ان کا انداز ہی بدل گیا-
 
فیصل قرشی کا فرمان
یوں تو فیصل قریشی کی زندگی میں ایک ننھا شہزادہ اور بھی ہے لیکن وہ لندن میں اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے اور پاکستان میں فیصل قریشی کے پاس آیت ہی ہے۔۔۔لیکن جب سے زندگی میں آئے ننھے فرمان تو جیسے سوچ کا محور ہی بدل گیا۔۔۔اب ہر بات فرمان سے شروع ہوتی ہے اور فرمان پر ہی ختم ہوتی ہے۔۔۔فیصل قریشی کی گود میں جب بھی ہوتے ہیں فرمان تو ایسا لگتا ہے انہوں نے اپنی ہی کاربن کاپی کو بانہوں میں سمیٹا ہوا ہے۔۔۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا ہر میدان میں کامیابیاں دیکھے۔۔۔
image
 
حمزہ عباسی کے محمد مصطفیٰ عباسی
حمزہ عباسی تو یوں بھی کافی دنوں سے شوبز سے علیحدگی کا اعلان کر ہی چکے تھے اور دین کے رستے پر چلنے کا مضبوط ارادہ بھی رکھتے ہیں۔۔۔کچھ دن قبل ان کے گھر میں ایک ننھے شہزادے کی آمد ہوئی اور حمزہ عباسی کے چہرے پر اس ننھے پھول کی محبت کا رنگ بہت واضح ہے۔۔۔انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بھی لکھا کہ میری دنیا۔۔۔یعنی اب اس دنیا میں ان کے لئے زندگی کا محور ننھے شہزادے ہیں اور وہ اپنے بیٹے کو بہترین انسان بنانا چاہتے ہیں
image
 
فیروز خان کے سلطان
اداکار فیروز خان بھی کافی عرصہ سے ایک دل اور دماغ کی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں جیت یہ ہوئی کہ انہوں نے بھی شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔۔۔فیروز خان کی زندگی میں جب شامل ہوئے ننھے سلطان تو ان کی تو جیسے دنیا ہی بدل گئی۔۔۔وہ اس کے ننھے ہاتھوں اور پیروں کو دیکھتے اور فدا ہوجاتے۔۔اکثر ان کی تصاویر سے ہی ظہر ہوتا کہ ان کے چہرے پر اپنے بیٹے سلطان کے لئے کتنی محبت اور جنون ہے۔۔۔وہ اس کے لئے بہت سوچتے ہیں اور زندگی میں تبدیلی لانے کا ایک سبب یہ ننھا شہزادہ بھی ہے۔۔۔
image
 
ایاز سموں کے محمد آماز
آج کل نند ڈرامہ میں ایک بہت اہم کردار نبھا رہے ہیں ایاز سموں اور زندگی میں جب سے ان کا کردار باپ کی حیثیت سے شروع ہوا ہے تو جیسے سوچنے اور بولنے کا انداز ہی بدل گیا ہے۔۔۔جب بھی ننھے آماز گود میں آتے ہیں تو ایاز سموں کے چہرے کی مسکراہٹ ہی اور ہوتی ہے ۔۔۔وہ اپنے بچپن میں چلے جاتے ہیں اور ننھے شہزادے کو گود میں لے کر ان کی آنکھوں میں کئی خواب چمکنے لگتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: