میرے بابا کو پھانسی مت دو۔۔۔پاکستانی ڈراموں کے وہ سینز جنہوں نے بہت رلایا

image
 
ڈرامہ کبھی کبھار زندگی میں اتنا اہم ہوجاتا ہے کہ اس کے کردار حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں۔۔۔۔اس ڈرامہ کے ایک ایک سین سے وابستگی ہوجاتی ہے اور ہر کردار اپنا لگنے لگتا ہے۔۔۔اور پھر جب اس ڈرامہ میں آجائے کوئی ایسا سین جس میں جذبات شامل ہوں ، اور وہ آنسو لے آئے تو اس ڈرامہ کو بھولنا ناممکن ہوجاتا ہے۔۔۔ایسے ہی کچھ یادگار سینز ہیں جن کو آج بھی دیکھیں تو رونا آجاتا ہے۔۔
 
ہوائیں
یوں تو فیصل قریشی کی زندگی میں ایک ننھا شہزادہ اور بھی ہے لیکن وہ لندن میں اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے اور پاکستان میں فیصل قریشی کے پاس آیت ہی ہے۔۔۔لیکن جب سے زندگی میں آئے ننھے فرمان تو جیسے سوچ کا محور ہی بدل گیا۔۔۔اب ہر بات فرمان سے شروع ہوتی ہے اور فرمان پر ہی ختم ہوتی ہے۔۔۔فیصل قریشی کی گود میں جب بھی ہوتے ہیں فرمان تو ایسا لگتا ہے انہوں نے اپنی ہی کاربن کاپی کو بانہوں میں سمیٹا ہوا ہے۔۔۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا ہر میدان میں کامیابیاں دیکھے۔۔۔
image
 
دھواں
ڈرامہ دھواں ان ڈراموں میں سے تھا جس میں ہر کردار ہیرو ہی لگتا تھا۔۔۔اس ڈرامہ میں نبیل کو جب گولی لگی اور وہیں قسط کا اختتام ہوا تو اگلی قسط آنے تک لوگوں نے ہورے ہفتہ سوگ ہی منایا۔۔خاص طور پر جب گولی لگتے ہوئے نصرت فتح علی خان کی آواز میں گانا آیا ’’کسی دا یار نا بچھڑے‘‘ تو لگا جیسے دل پھٹ جائے گا۔۔۔اور پھر اگلی قسط میں تو اس کے مرنے کے بعد بھی ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی اپنا دنیا سے چلا گیا۔۔۔آج بھی لوگ اس ایک جذباتی سین کے حصار میں ہیں-
image
 
پیارے افضل
ڈرامہ پیارے افضل کی مقبولیت کو بھی لوگ فراموش نہیں کرسکتے۔۔۔اس ڈرامہ میں افضل اور فرح فون ہر بات کر رہے ہوتے ہیں اور افضل کو کراچی مافیا کئی گولیاں مارتے ہیں۔۔۔افضل نے فرح سے شدید محبت کی ہوتی ہے لیکن فرح اس سے کافی کھیلتی ہے۔۔۔لیکن جب دونوں کے اظہار کا وقت آتا ہے تو افضل دنیا سے چلا جاتا ہے۔۔۔فرح کی بے یقینی۔۔۔افضل کی موت اور اس سے جڑے ہر شخص کا دکھ سب نے ہی محسوس کیا۔۔۔
image
 
داستان
ڈرامہ ’’داستان ‘‘ میں صنم بلوچ نے بانو کا ایسا کردار نبھایا جو آنکھوں میں بار بار آنسو لے آیا۔۔۔خاص طور پر جب وہ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی ماں اور اپنے گھر کے افراد کو ختم ہوتا دیکھتی ہے اور پھر ایک سکھ اسے اپنے ساتھ لے جاتا ہے اور زبردستی بیوی بناتا ہے۔۔۔بانو کی ہنستی مسکراتی زندگی کو یوں بدلتا دیکھ کر ہر شخص کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: