یہ دونوں تو بہن بھائی لگتے ہیں۔۔۔شوبز مائیں جو اپنے بیٹوں سے چھوٹی لگتی ہیں

image
 
کہتے ہیں کہ بیٹیاں پر لگا کر بڑی ہوتی ہیں لیکن انڈسٹری میں بیٹیاں ہوں یا بیٹے۔۔۔کچھ شوبز مائیں پر لگا کر چھوٹی سے چھوٹی ہوتی جاتی ہیں اور ان کے بیٹے بھی ان کے بڑے بھائی لگنے لگتے ہیں۔۔۔
 
کرن خان اپنے بیٹے کے ساتھ
کوکنگ شوز کی میزبانی کے ساتھ ساتھ کئی شوز میں مہمان اور میزبان کے فرائض انجام دینے والی کرن خان کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ ان کی ابھی شادی بھی نہیں ہوئی ۔۔۔لیکن کرن خان کی زندگی میں ایک بار نہیں بلکہ دو بار یہ دن آئے۔۔ان کی پہلی شادی سے ان کا بیٹا ہے جو اب نوجوان ہوچکا ہے اور اس کی گریجویشن کی تصاویر جب کرن خان نے شیئر کیں تو لوگوں نے دانتوں میں انگلی دبالی۔۔۔وہ اپنے بیٹے سے کافی چھوٹی لگ رہی تھیں اور کوئی کالج کی لڑکی سے زیادہ معلوم نہیں ہوتی تھیں۔۔۔ان کی دوسری شادی بھی ہوئی لیکن اس سے ان کی کوئی اولاد نہیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ اب اکثر نظر آتی ہیں-
image
 
شائستہ لودھی اپنے بیٹے کے ساتھ
مارننگ شوز کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی اب باقاعدہ اسکن کلینک چلا رہی ہیں اور ان کے بیٹے شافع واحدی ہربل پروڈکٹس کا بزنس بہت کامیابی سے کر رہے ہیں۔۔۔اپنی پہلوٹی کی اولاد کے ساتھ جب وہ اکثر کھڑی ہوتی ہیں تو یہ پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ بڑا کون ہے ۔۔۔شائستہ تو دن بدن اپنی عمر سے پیچھے جا رہی ہیں اور ان کی جلد کسی بچے کی طرح شفاف ہے۔۔۔کیونکہ شافع اب بڑے ہورہے ہیں اس لئے ان کے سامنے ان کی والدہ کسی چھوٹی کالج کی لڑکی جیسی ہی نظر آتی ہیں اور کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ اس نازک سی لڑکی کے تین جوان بچے ہیں۔۔۔
image
 
رباب مسعود اپنے بیٹے کے ساتھ
ماڈل رباب مسعود کے ایک ہی بیٹے ہیں اور بہت کم ہی آج کل نظر آرہی ہیں۔۔۔ان سے ملاقات کرنی ہے تو سوشل میڈیا پر دوستوں کے کسی گروپ میں ہوسکتی ہے۔۔۔رباب مسعود اپنے بیٹے کے ساتھ کم تصاویر شیئر کرتی ہیں لیکن ان کے بیٹے اب یونیورسٹی میں ہیں اور اپنی والدہ سے بڑے نہیں تو ان کے برابر تو دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اماں نے ابھی تک خود کو ایک ماڈل سے کم نہیں ہونے دیا اور اپنی زندگی کا وہی طریقہ رکھا ہے جو ماڈلنگ کے دور میں تھا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: