میں نے شادی کے لئے صرف کپڑوں پر ہی پیسہ خرچ کیا۔۔۔شوبز ستارے جنہوں نے جہیز نہ دیا نہ لیا

image
 
شادی ایک مقدس فریضہ ہے اور ہمارے معاشرے میں اس فریضے کو نبھانے میں ایک بڑی رکاوٹ جہیز بھی ہے۔۔۔والدین جہیز کا حساب کتاب ہی جوڑ رہے ہوتے ہیں کہ لڑکی کی عمر نکلنے لگتی ہے اور پھر معاملہ جہیز سے نکل کر کمپرومائز پر چلا جاتا ہے۔۔۔لیکن شوبز انڈسٹری میں ایسی کئی مثالیں ہیں جنہوں نے شادی میں جہیز نہ دے کر یا نہ لے کر یہ ثابت کیا کہ اب وقت بدل رہا ہے۔۔۔
 
ثانیہ سعید
اداکارہ ثانیہ سعید ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں جہاں والد ایکٹیوسٹ اور والدہ ایک استاد ہیں۔۔۔ان کے گھر میں مرد اور عورت کی کوئی تفریق نہیں تھی اور ثانیہ سعید کے والد ان کی بہت بڑی سپورٹ ہیں۔۔۔جب ثانیہ کی شادی کا وقت آیا تو ان کی شادی اپنے دوست سے ہورہی تھی جو بچپن سے ساتھ کھیلے بڑے ہوئے ۔۔۔اور گھر والوں کا بہت ملنا جلنا تھا۔۔۔لیکن بات جب جہیز کی آئی تو اس کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔۔۔ثانیہ کے والد نے بہت سادگی سے رخصتی کی جبکہ ثانیہ ان کی اکلوتی بیٹی بھی ہیں اور وہ یہ سب کر سکتے تھے لیکن ایسی مثال قائم نہیں کرنا چاہتے تھے جو معاشرے میں کوئی بری روایت قائم کرے۔۔۔
image
 
احد رضا میر
احد رضا میر کی شادی یو اے ای میں منعقد ہوئی اور اس شادی میں بہت قریبی لوگوں نے شرکت کی۔۔۔کیونکہ سجل علی سے ان کی محبت کی شادی تھی اس لئے یہ کوئی مشکلات سے بھری شادی بھی نہیں تھی اور اس میں ذہنی اور باہمی ہم آہنگی بھرپور تھی۔۔۔احد نے جہیز کے نام پر ایک آنہ بھی نہیں لیا بلکہ سجل علی کے لئے شاندار انتظامات بھی کئے اور انہیں یوں محسوس کروایا جیسے وہ کوئی شہزادی ہیں۔۔۔
image
 
فلک شبیر
فلک شبیر اور سارہ خان کی شادی تو ہر زبان زد عام بنی ہے لیکن اس شادی کی سب سے اہم بات فلک کی کچھ خاص ہدایات تھیں جن میں سے ایک جہیز کا نا ہونا تھا۔۔۔فلک نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں سب سے قیمتی کچھ ملے اس گھر سے اور وہ انہوں نے حاصل کرلیا تھا۔۔۔کیونکہ سارہ کے علاوہ انہیں اس گھر سے کچھ نہیں چاہئے۔۔۔
image
 
منیب بٹ
منیب بٹ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے جہیز کے خلاف سب سے زیادہ آواز اٹھائی۔۔۔حالانکہ لوگوں نے کہا کہ انہوں نے شادی پر بہت پیسہ خرچ کیا اور کروایا لیکن منیب کا کہنا ہے کہ یہ سچ نہیں۔۔۔پیسہ اتنا ہی خرچ ہوا جتنا ضروری تھا۔۔۔منیب نے ایمن سے کوئی جہیز نا لیا اور نا ہی وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔۔۔اور اب جبکہ وہ ایک بیٹی کے باپ ہیں تو ان کو اندازہ ہے کہ باپ کے لئے سب سے بڑی دولت تو ہوتی ہی اس کی بیٹی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: