مرنے سے پہلے اے مسلماں کر لے اس پر غور

اے مسلمانوں اپنی بہترین ذہن کے حامل اولاد و نسل پر ایک طرف دنیا کی بہترین تعلیم کرو تا کہ وہ بہترین ڈاکٹر بنیں ملک اور قوم کی خدمت کریں اور صحت میں نئی نئی ایجادات کریں اور انجنیئر بنیں اور ملک اور قوم کی تعميرات میں اور کسی بھی چیزوں کو چلانے میں سائينسی انداز میں اپنے بہترین دماغ اور ذہن سے حصّہ ڈالیں اور اساتذہ بنیں اور اسی بہترین دماغ سے بچوں كو، اور بڑوں کی، اور نو جوانوں کی تربیّت کریں تاكہ دنیا امور میں بہترین دماغ کے حامل افراد استعمال ہوں، جس کا ہمارے وطن ہی کو فائدہ ہے.

تو دوسری طرف بہترین ذہن اور دماغ کے حامل یہ بچے مستقبل کے دینی امور بھی انجام دیں قرآن اور سنتہ کو اور منہج السلف سے اپنے دین کی خدمت کریں. اور صرف مسلک پرستی سے اپنے دين کا دفاع کرنے اور ذرا سے اختلاف سے دوسروں کو ناصبی یا نیم رافضی کہنے کی بجائے دلائل صحیحہ سے اپنا فہم دوسروں کے سامنے رکهیں. جو قرآن اور سنتہ کے ضخیم علم کو حاصل کریں گے اور اس ہی سے ماخوذ علم کو اپنی بنیاد بنائیں گے. اگر ہم نے صرف کند ذہن بچوں کو دین کی تربیّت دی تو وہ امّت اور قوم کے لئے صرف نقصان ہی کا باعث بنے گا.

بہترین دماغ فتوى دے گا جس میں وہ استطاعت بھی موجود ہو تو بہترین نتایج بھی حاصل ہوں گے اور کند ذہن بچوں کو دینی امور کی طرف ڈالنا چھوڑ دو.

كیوں کے یہ امّت کے دین کا انتہائی نقصان ہے. الله کرے میری اس بات کی سمجھ اخوان میں ضرور پیدا ہو جاۓ، امین.
 

Manhaj As Salaf
About the Author: Manhaj As Salaf Read More Articles by Manhaj As Salaf: 291 Articles with 448566 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.