بیوی کو افئیر کا پتہ بھی نہیں چلنے دیتا۔۔۔بشریٰ عامر بھی نعمان اعجاز کے خلاف کھڑی ہوگئیں

image
 
میاں بیوی کا رشتہ قدرتی طور پر انتہائی پاکیزہ اور خوبصورت رشتہ ہے۔۔۔اس رشتہ کے وقار پر جب بھی انگلی اٹھتی ہے تو شور بھی اٹھتا ہے اور پھر ہر وہ شخص جو اس چوٹ کو کھا کر گزرا ہوتا ہے اپنی آواز بلند کرتا ہے۔۔۔حال ہی میں عفت عمر کے شو میں نعمان اعجاز نے کچھ دل کی باتیں کافی کھل کر کہہ دیں اور یہ تنازعہ کچھ اتنا بڑھا کہ نعمان اعجاز تو غائب ہی ہوگئے۔۔۔
 
انڈسٹری میں نعمان اعجاز کو ہمیشہ سے ہی باوقار اداکار کے طور پر دیکھا گیا اور پسند کیا گیا۔۔۔ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کا تو ہر کوئی گرویدہ ہے لیکن ساتھ ہی ان کی فیملی کو بھی عوام میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔۔۔ان کی خوبصورت بیوی کو ہمیشہ ان کے ساتھ سراہا گیا۔۔۔لیکن نعمان اعجاز نے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں بڑا کھل کر کہا کہ میں اتنا اچھا اداکار ہوں کہ افیئر بھی چلاتا ہوں اور بیوی کو پتہ تک نہیں چلتا۔۔۔۔ساتھ ہی وہ مذہبی حوالے سے بھی باتیں کر رہے تھے تو لوگوں میں یہ اشتعال تھا کہ یہ منافقت کیوں۔۔۔کیوں ایک پاکیزہ رشتے کو دھوکہ دینا اتنے فخر سے بتایا جا رہا ہے ۔۔۔لیکن اس معاملے پر دو طرح کی رائے سامنے آئیں۔۔۔
 
عتیقہ اوڈھو کا بیان
نعمان اعجاز کے ساتھ ڈرامہ دشت اور نجات جیسے یادگار ڈراموں میں کام کرنے والی عتیقہ اوڈھو نے انوکھے انداز میں نعمان اعجاز کو سپورٹ کیا۔۔۔انہوں نے انہیں مخاطب کرکے کہا کہ تم اچھی طرح جانتے ہو لوگوں کی توجہ حاصل کرنا اور ہر وقت مذاق کرتے ہو۔۔۔تمہاری بیوی بھی اس مذاق کو سمجھتی ہے اور خوب ہنسی ہے اس بات پر کہ تم کس طرح لوگوں کو ایک نئی تصویر دے دیتے ہوں ہنسنے کے لئے ۔۔۔تم بہت شرارتی ہو اور کوئی بھی موقع اینٹرٹینمنٹ سے خالی نہیں جانے دیتے۔۔۔شرم آتی ہے ان لوگوں پر جو تمہارے اس مذاق کو سمجھ نہیں پائے اور تم پر آواز اٹھائی۔۔۔یوں مسکراؤ اور کامیاب رہو۔۔۔
 
image
 
لیکن یہ کس طرح کا بیان ہے جسے پڑھ کر محسوس ہوتا ہے کہ عتیقہ اوڈھو واضع طور پر اپنے دوست کو بچا رہی ہیں اور یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ یہ ایک مذاق تھا۔۔۔یہ تو خود مذاق لگ رہا ہے عتیقہ جی-
 
بشریٰ عامر کا بیان
دوسری طرف نعمان اعجاز کے اس کھلم کھلا بیوی کی معصومیت کا مذاق بنانے پر بشری عامر نے شدید تنقید کی۔۔انہوں نے کئی ٹوئٹس کئے اور لکھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ڈراموں میں ہیرو بنتے ہیں ، جو دوسروں کے لئے انسپریشن ہوتے ہیں ، رول ماڈل ہوتے ہیں لیکن جب ان کی حقیقت کھلتی ہے تو سب کچھ برعکس ہوتا ہے۔۔۔اپنی برسوں کی عزت کو ملیا میٹ کر لیتے ہیں اپنی بچکانہ سوچ سے۔۔۔افسوس۔۔۔اگر یہ مذاق تھا تو بھی صحیح نہیں تھا کیونکہ آپ کے فینز اور فالورز اس سے تکلیف میں آئے ۔۔۔اداکار کو متاثر کن گفتگو کرنی چاہئے جو اچھا اثر چھوڑے ۔۔۔ﷲ آپ کو ہدایت دے۔۔۔
 
image
 
اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ بشریٰ عامر نے اس لپیٹے میں کئی اور لوگوں کو بھی پیغام دیا ہے۔۔۔سمجھنے والوں کے لئے اشارہ ہی کافی ہے۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: