|
|
صنم بلوچ کافی دنوں سے اسکرین سے غائب ہیں لیکن اگر انہیں ڈھونڈنا ہو تو آپ ان کے
بھانجے کے انسٹا گرام سے ان کو با آسانی ڈھونڈ سکتے ہیں کیونکہ چاہے وہ دنیا میں
کسی کے ہاتھ نا آئیں لیکن اپنے بھانجے سندھیار پر ہر وقت وہ پلکیں بچھائے تیار نظر
آتی ہیں۔۔۔ |
|
سندھیار صنم بلوچ کے سب سے پہلے اور اکلوتے بھانجے ہیں ۔۔۔باقی تو پھر بھانجیوں اور
اب اپنی بیٹی بھی لڑکیوں کی اس پیاری سی ٹیم میں شامل ہے۔۔۔چھوٹا سا سندھیار اس وقت
بھی اکثر نظر آجاتا تھا جب صنم بلوچ مارننگ شو کی میزبانی کرتی تھیں لیکن پھر وقت
کے ساتھ ساتھ یہ بچہ بھی بڑا ہوتا گیا اور اب لگتا ہے کہ ننھے سندھیار کو بھی
اداکاری کا شوق ہوچکا ہے۔۔۔ |
|
|
|
وہ اپنی خالہ کے ساتھ اکثر ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے دکھائی دیتے ہیں اور اپنی
خالہ سے پیار کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔۔۔پہلے بھی جب وہ چھوٹے تھے تو
انہیں اچھا نہیں لگتا تھا کہ صنم ان کے علاوہ کسی سے زیادہ بات کرے اور وہ
اپنی خالہ کے معاملے میں کافی حساس ہیں۔۔۔ |
|
|
|
صنم بلوچ یوں بھی بچوں کو بہت چاہتی ہیں اور گھر بھر کے بچے ان کے آگے
پیچھے رہتے ہیں لیکن جو بات سندھیار کی ہے وہ کسی اور میں کہاں۔۔۔ |