|
|
شوبز میں تو وہی چلتا ہے تو دکھتا ہے اور اس اچھا دکھنے کے چکر میں شوبز میں سب ہی
ہر وقت ڈائٹ ڈائٹ کے نعرے لگاتے نظر آتے ہیں۔۔۔اس انڈسٹری میں وزن کم کرنے کی
کوششوں میں وہ تو نظر آتے ہی جن کا وزن زیادہ ہے لیکن اکثر انہیں بھی اس کوشش میں
مگن دیکھ کر حیرت ہوتی ہے جو پہلے سے ہی انتہائی پتلے ہیں۔۔۔حال ہی میں اچانک کچھ
ستاروں نے اپنا وزن اتنا کم کرلیا کہ دیکھ کر لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔۔۔ |
|
ماورہ حسین |
اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی بہن عروہ سے زیادہ ڈراموں میں کام کیا ہے اور
صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر
دکھائے۔۔۔یوں تو یہ دونوں بہنیں ہی کافی دبلی پتلی ہیں لیکن ماورہ کا منہ
شروع سے ہی کافی پتلا ہے اور اس وجہ سے وہ نازک اندام حسینہ والے کردار میں
فوراً ہی جچ جاتی ہیں۔۔۔لیکن کچھ عرصہ پہلے وہ کچھ دن غائب رہنے کے بعد جب
اچانک تصاویر میں نظر آئیں تو لوگ حیران رہ گئے۔۔۔سائز زیرو سے بھی کم لگ
رہی تھیں اور انتہائی پتلی۔۔۔کچھ لوگوں نے اس تبدیلی کو پسند کیا اور کچھ
نے سراسر مسترد کردیا۔۔۔کیونکہ انہیں ماورہ کی شکل اس کم وزن کے ساتھ بہت
ہی بیماروں جیسی لگی۔۔۔لگتا ہے دو چار کلو تو بڑھانا ہی پڑے گا۔۔۔ |
|
|
نمرہ خان |
اداکارہ نمرہ خان کا وزن اگر کم ہو بھی جاتا تھا تو ان کا منہ کم نہیں ہو
پاتا تھا۔۔۔بظاہر وہ وزن کم کرلیتی تھیں لیکن وہ اتنا زیادہ واضح نہیں ہوتا
تھا لیکن اس بار تو انہوں نے عوام کو ایک ہی ہفتہ میں حیران کردیا۔۔۔ایک
ہفتہ میں آٹھ کلو وزن کم کرکے وہ احسن خان کے شو میں جب آئیں تو ایک لمحہ
کے لئے تو احسن بھی حیران ہوگئے۔۔۔نمرہ نے بتایا کہ انہوں نے انڈوں کی ڈائٹ
کی ہے اور اس ڈائٹ میں صرف اور صرف انڈے ہی کھانے ہوتے ہیں اور اگر بہت
بھوک لگے تو سیب کھا لیتی ہوں ۔۔۔لیکن دیکھنے والوں کو ان کی یہ
ٹرانسفارمیشن کافی پسند آئی۔۔۔ |
|
|
عروسہ صدیقی |
اداکارہ عروسہ صدیقی کو موٹاپے کے ساتھ دیکھنے کی لوگوں کو کافی عادت ہوگئی
تھی ۔۔۔ان کی شادی کے وقت بھی ان کا وزن کوئی خاطرخواہ کم نہیں ہوا تھا
لیکن کچھ عرصہ قبل ان کی اچانک آنے والی تصاویر دیکھیں تو لوگوں کی آنکھیں
ہی پھٹ گئیں۔۔۔انہوں نے خود کو آدھا کرلیا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے
زیادہ ڈائٹ نہیں کی بس خود کو کنٹرول کیا اور اب وزن خود ہی کم ہو رہا
ہے۔۔۔تھوڑا کھڑے ہونے کا انداز بھی وزن میں کمی لے آتا ہے۔۔۔ |
|