فاطمہ کو بچانے فیروز خان میدان میں آگئے۔۔۔شوبز ستارے جو مشکل حالات سے نہیں گھبراتے

image
 
بہت مشکل ہوتا ہے خود کی جان کو خطرے میں ڈال کر کسی کے لئے آواز اٹھانا لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جو دنیا کی کسی طاقت سے نہیں گھبراتے۔۔۔کسی کی مدد کرنا ہو تو سب سے پہلے میدان میں ہیں آتے۔۔۔شوبز میں میں بھی ایسی کئی مثالیں ہیں جو دوسروں کی مدد کے لئے ہمیشہ حاضر رہتے ہیں۔۔۔
 
فیروز خان
اداکار فیروز خان نے کچھ عرصہ قبل اپنی وابستگی کو شوبز سے ہٹا کر دین کی جانب مکمل طور پر گامزن کرلیا ۔۔۔اور ان کے اندر موجود اچھا انسان انہیں بار بار ایسے راستوں پر موڑتا ہے جو نیکیوں کی طرف جاتے ہیں۔۔۔حال ہی میں موٹر وے حادثے میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ مجرم کو کھلے عام پھانسی کی سزا سنائی جائے۔۔۔وہیں کچھ اور بھی درد بھرے کیسز سامنے آئے۔۔۔ایک کیس ایسا تھا جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی لیکن کوئی کچھ کر نہیں پا رہا تھا۔۔۔یہ ایک لڑکی نے اپنے دوست کے بارے میں لکھا تھا کہ کس طرح کچھ بلوچ لڑکے میری دوست فاطمہ کو شدید ہراساں کر رہے ہیں اور اس کے گھر والوں کو مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔۔۔وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا تو یہ کام ہے اور ہم کئی بار جیل بھی جا چکے ہیں اور جیل تو بنی ہی مردوں کے لئے ہے۔۔۔اس لئے اب تیار ہوجاؤ تڑپنے کے لئے۔۔۔وہ لڑکی سخت خوفزدہ تھی اور کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا جب فیروز خان نے اس واقعہ پر اپنی پوری توجہ مبذول کرلی۔۔۔وہ لڑکا جو دھمکیاں دے رہا تھا خود کو بلوچ بتاتا تھا اور اس کا نا م ابشام ہے۔۔۔فیروز خان اصل بلوچ دوستوں کے پاس پہنچے جنہوں نے سب سے پہلے تو یہ بتایا کہ یہ بلوچوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور بلوچ تو نگہبان ہوتے ہیں ۔۔۔انہوں نے پوری طرح اس لڑکی کی سپورٹ میں آواز اٹھائی اور ساتھ ہی ایک انسٹا کا اکاؤنٹ بنایا جس پر کوئی بھی خاتون خود پر ہونے والی کسی بھی قسم کی زیادتی یا ہراسگی کی شکایت درج کروا سکتی ہے۔۔۔
image
 
وقار ذکاء
وقار ذکاء کو لوگ چاہے کتنے ہی منفی القابات سے نوازیں ۔۔۔ان کی زندگی میں جو بھی برائیاں ہوں لیکن سچ یہ ہے کہ معاملات کچھ بھی ہوں لیکن وہ کسی بھی خطرے سے پیچھے ہٹتے نہیں اور ہر ایک کے لئے آواز اٹھانے اور لڑنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔۔۔زیادتی کے واقعے میں بھی انہوں نے کافی کچھ کہا اور وہ تحقیقات کے معاملے میں بھی آگے آجاتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: