خواتین کو سب سے زیادہ عزت دیتا ہوں۔۔۔کیا ہمایوں سعید پر فلرٹ ہونے کا الزام جھوٹا ہے!

image
 
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تو اکثر ہینڈسم اور اسمارٹ مردوں پر الزام لگتا ہی رہتا ہے فلرٹ ہونے کا اور اکثر الزامات سچ بھی ہوتے ہیں- لیکن سب سے زیادہ پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید کے حوالے سے کہانیاں بنائی جاتی ہیں اور ہر ہیروئن کے ساتھ ان کا افیئر جوڑا جاتا ہے۔۔
 
خواہ وہ مہوش حیات ہوں یا عائشہ خان، اشنا شاہ ہوں یا ماہرہ خان۔۔۔ہر ہیروئن کے ساتھ اگر ہمایوں سعید کی مسکراتی ہوئی تصویر بھی آجائے تو بس پھر ہر دوستی کو بھی افیئر کا نام دے دیا جاتا ہے۔۔۔
 
image
 
لیکن معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔۔۔ہمایوں سعید کے قریبی لوگ بھی اس بات کے گواہ ہیں کہ ہمایوں کی شخصیت ہی خاصی رومانوی ہے۔۔۔وہ دوستی کی نظر سے بھی دیکھیں تو لگتا ہے پیار کی نظر ہے۔۔۔ہمایوں سعید کا ماننا ہے کہ ان کے دوستوں نے اس بات کا خوامخواہ مذاق بنالیا ہے ورنہ ان سے زیادہ خواتین کو عزت کوئی نہیں دیتا۔۔۔
 
ان کی بیگم سے ان کی پسند کی شادی ہے اور وہ اپنی بیگم کو دل و جان سے چاہتے ہیں۔۔۔بے وفائی سے متعلق تمام خبریں سوائے جھوٹ اور توجہ حاصل کرنے سے زیادہ کچھ نہیں۔۔۔
 
image
 
یہ تو ہمایوں سعید کی سوچ ہے لیکن ہر ایوارڈ شو میں احمد علی بٹ ہوں یا واسع چوہدری۔۔۔اس حوالے سے بات کرنا کبھی نہیں بھولتے۔۔۔شاید ہمایوں کے دل میں کچھ نا ہو لیکن ان کے ساتھ چلنے والی ہر اداکارہ کے دل میں ضرور کچھ ہوتا ہے۔۔۔ورنہ بات یوں ہی تو نہیں بڑھتی۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: