وقت کیا ہوا ہے۔۔۔مہنگی گھڑیاں پہننے کے شوقین پاکستانی ستارے

image
 
وقت کا پہیہ گھومنے کی مثالیں تو ہم اکثر سنتے ہیں لیکن وقت کو خوبصورت بنانے والی مثالیں کچھ شوبز ستارے بہت خوبصورتی سے پیش کر سکتے ہیں۔۔۔یہ وہ ستارے ہیں جن کی کلائیوں میں برانڈڈ گھڑیوں کا ایک سے بڑھ کر ایک خزانہ اکثر دکھائی دیتا ہے اور ان کے ہاتھ کو دور سے دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ کلائی کسی سونے کے کڑے سے کہیں زیادہ قیمتی چیز سے بھری ہے۔۔۔بھارت میں بھی امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو گھڑیوں کا شیدائی مانا جاتا ہے اور پاٹک فلپ کی گھڑی جو کہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑی مانی جاتی ہے امیتابھ بچن کے ہاتھ میں دیکھی جاسکتی ہے۔۔۔یہ گھڑی تو شاہ رخ کے پاس بھی نہیں۔۔۔
 
ریشم
فلمسٹار ریشم کے گھر ، کپڑے، لائف اسٹائل تو ہے ہی کمال لیکن اگر کسی نے ان کی لاکھوں ، کروڑوں کی مالیت کی گھڑیاں دیکھ لیں تو منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے۔۔۔ان کے ہاتھوں میں اکثر ڈیزائنر گھڑیاں بھی نظر آتی ہیں اور کچھ اصلی سوئس گھڑیاں بھی جن کی مالیت کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہے۔۔۔
image
 
فواد خان
اداکار فواد خان کی شخصیت کافی متاثر کن ہے اور ان کی ڈریسنگ اور ان کے جوتے تو اکثر لوگوں پر اچھا تاثر ڈالتے ہیں لیکن ان کے ہاتھوں پر بھی کبھی نظر ڈال لیجئے تو آنکھیں خیرہ ہوجائیں گی۔۔۔جی ہاں اصلی سوئس واچز کا خزانہ ہیں ان کے پاس۔۔۔اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جب وہ پہنتے ہیں تو ان کے ساتھ وہ گھڑی جچتی بھی ہے۔۔۔
image
 
شاہد آفریدی
کرکٹر شاہد آفریدی کو بھی گھڑیاں پہننے کا بے تحاشا شوق ہے اور ان کے پاس ایک بہت زبردست کلیکشن ہے مہنگی ترین گھڑیوں کی۔۔۔جن میں سے انہیں زیادہ تر رولکس پہنے دیکھا گیا ہے۔۔۔
image
 
شائستہ لودھی
ڈاکٹر شائستہ لودھی کو ان کے مارننگ شو کے دور میں ہی دیکھا جا سکتا ہے اچھی گھڑیاں پہنے۔۔۔وہ اچھی طرح جانتی ہیں اصلی اور اچھی گھڑی کی پہچان۔۔۔ان کے اپنے پاس شاید کپڑے کم ہوں لیکن گھڑیاں اس سے کہیں زیادہ ہیں۔۔۔اوریجنل سوئس گھڑیوں کے علاوہ ڈیزائنر گھڑیوں کا بھی ایک زبردست کلیکشن ہے ان کے پاس۔۔۔
image
 
نعمان اعجاز
نعمان اعجاز کے ہاتھوں میں بھی رولکس دیکھی جا سکتی ہے اور اکثر انٹرویوز میں وہ اپنی گھڑی بدلنا نہیں بھولتے۔۔۔ان کے پاس بھی ایک بڑی اور مہنگی کلیکشن ہے اوریجنل گھڑیوں کی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: