جی ڈئیر کونسی والی جیولری دکھاؤں اسکرین شاٹ لے کر بھیجو۔۔سوشل میڈیا ستاروں کے لئے بھی جیولری کی دکان بن گیا

image
 
فیس بک پر اکثر آپ کے سامنے کپڑے، بیگز، جوتے ، جیولری، گھر کا سامان، بچوں کے کپڑے اور دیگر بیچتے ہوئے خواتین کی آوازیں آتی رہتی ہیں۔۔۔ان میں زیادہ تر جملے تو ایسے ہوتے ہیں جو ہر ایک ہی بولتا دکھائی دیتا ہے۔۔۔جی ڈیئر، جانو، سوئٹی، میری بہن، سوئیٹو جیسے القابات کی گردان ہوتی ہے اور ایک کے بعد ایک آئٹمز خریدے جاتے ہیں اور بیچنے والی خاتون باقاعدہ دو خریداروں میں صلح بھی کرواتی ہیں کہ نہیں میری جان پہلے سلمیٰ نے اپنی ڈیٹیلز سینڈ کی ہیں۔۔۔آپ نے بعد میں بھیجی ہیں اس لئے سلمیٰ کو ملے گا یہ جوڑا۔۔۔لیکن ان تمام آوازوں کے درمیان کچھ شوبز ستاروں کی آوازیں بھی آنا شروع ہوئیں۔۔۔
 
ماریہ زاہد
ماریہ زاہد نے قریب ایک سال پہلے سوشل میڈیا پر میک اپ ٹیوٹوریل دینے سے آغاز کیا اور پھر جیولری کی دنیا میں قدم رکھا۔۔۔وہ اکثر یہ کہتی ہیں کہ انہوں نے ہی سوشل میڈیا پر جیولری بیچنی شروع کی اور اب ہر کوئی اس میدان میں آگیا ہے۔۔۔ماریہ زاہد نے درمیان میں اپنا پارلر بھی کسی کے ساتھ مل کر کھولا لیکن وہ کامیاب نا ہوسکا۔۔۔پھر انہوں نے آن لائن میک اپ کلاسز دینی شروع کی ہیں اور اس میں انہیں خاطر خواہ کامیابی بھی ملی ۔۔۔لیکن ان کی جیولری بیچنے کی کامیابی نے بہت سارے لوگوں کو حیران کردیا۔۔۔اکثر انہیں ویڈیو میں بہت سارے لوگ طنزیہ جملے بھی بولتے ہیں لیکن وہ تواتر سے انہیں منہ توڑ جواب دیتی رہتی ہیں۔۔۔ماریہ زاہد نے اس لاک ڈاؤن میں شوبز سے نا ملنے والی پیمنٹس اور کام کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا بلکہ اپنے نام اور صلاحیتوں کو سوشل میڈیا سے کام میں لے کر آئیں اور آج وہ کامیاب ہیں۔۔
image
 
سلمیٰ ظفر
اداکارہ سلمیٰ ظفر نے کچھ عر صہ قبل جویریہ سعود اور سعود کے حوالے سے کافی آواز اٹھائی کہ کس طرح ان دونوں نے ان کے کتنے پیسے کھا لئے ہیں اور اب پیمنٹ نہیں دے رہے۔۔۔ان کے شور مچانے کے بعد کچھ آرٹسٹس نے ان کی حمایت کی اور کچھ نے جویریہ سعود کی۔۔۔لوگ سچ جانتے ہوئے بھی بات کو گھماتے رہے اور بات آخر کار دب ہی گئی۔۔۔لیکن سوشل میڈیا پر اپنی آواز وہ صرف اس لئے ہی نہیں اٹھاتیں بلکہ جیولری بیچنے اور کپڑے بیچنے کے لئے بھی اٹھاتی ہیں۔۔۔۔ وہ ایک پیج چلا رہی ہیں اور اس پر لائیو آکر وہ اپنی جیولری بھی بیچتی ہیں اور پہلے کپڑے بھی بیچتی رہیں۔۔۔ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے کے باوجود وہ کامیابی سے اپنے یہ بزنس بھی چلا رہی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: