ان کی تو شکل ہی بدل گئی۔۔۔پاکستانی اداکار جنہوں نے کیرئیر کا آغاز کم عمری میں کیا

image
 
اداکاری کا فن بھی یوں ہی نہیں آجاتا۔۔۔کبھی کبھی یہ رگوں میں بستا ہے اور جب بھی کسی اچھے اداکار کا ماضی کھنگالا جائے تو اس میں اداکاری کے جراثیم نظر آہی جائیں گے۔۔۔پاکستانی شوبز میں آج بہت سارے نامور اداکار وہ ہیں جنہوں نے اپنا کیرئیر بچپن میں شروع کیا اور اس وقت بھی ان کا کام دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے تھے۔۔۔
 
عمران عباس
اداکار عمران عباس نے خود کو نا صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی منوایا اور ان کا کام دیکھ کر ان کی مانگ بھی بہت بڑھ گئی۔۔۔آج وہ اتنے کامیاب ہیں کہ کسی شو میں اگر مہمان بھی بننا ہو تو لاکھوں لیتے ہیں اور ایک رمضان ٹرانسمیشن کے لئے بھی انہیں لاکھوں میں اسلام آباد سے کراچی ایک مہینے کے لئے بلوایا جاتا ہے۔۔۔لیکن ماضی کے اوراق کو پلٹیں اور ڈرامہ ’آغوش‘ کو یاد کریں۔۔۔آپ با آسانی ایک نوجوان ٹین ایجر کو پہچان لیں گے۔۔۔یہ چہرہ ہے عمران عباس کا جو بہت کم عمری میں ہی میڈیا میں قدم رکھ چکے تھے لیکن پھر تعلیم کو جاری رکھنے کی غرض سے واپس پلٹے تھے۔۔۔بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں۔۔۔
image
 
مہوش حیات
مہوش حیات آپ پاکستان کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور انہیں ان کی فنی کارکردگی کی وجہ سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔۔۔بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ چہرہ سولہ سال کی عمر میں ہی اداکاری کی دنیا میں آگیا تھا اور اس سے پہلے کمرشلز بھی کئے۔۔۔انہوں نے کچھ عرصہ پہلے اپنی ایک بچپن کی تصویر عوام سے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے پہلے کمرشل کی تصویر ہے جو ایک ببل گم کے لئے کیا گیا اور میری عمر اس وقت چھے سال کی تھی۔۔۔میں کافی شرمیلی بچی تھی اور راجھستانی لباس میں صاف ستھرے سمندر کے ساحل کے کنارے کھڑی ہوکر اپنے شاٹس دے رہی تھی۔۔۔اس کے بعد انہیں فیصل قریشی اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ ڈرامے میں ٹین ایج میں دیکھا گیا۔۔۔
image
 
عمران اشرف
شاندار اداکار عمران اشرف نے بھولا بن کر اچھے اچھوں کو حیران کردیا۔۔۔ایک ذہنی طور پر بچہ دماغ رکھنے والا ڈرامہ کا ہیرو بنایا اور اس سے لوگوں کو پیار ہوگیا۔۔۔لیکن کوئی نہیں جانتا کہ وہ یہ پیار بچپن میں بھی سمیٹ چکے ہیں۔۔فیصل قریشی کے ساتھ ایک ڈرامہ میں بنٹو کا کردار کرکے انہوں نے ثابت کیا تھا کہ وہ بچپن میں ہی ہیرو بن چکے ہیں۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: