|
|
پاکستانی لباس شلوار قمیض اور ساڑھی، لہنگا شرارہ ضرور ہے لیکن ان سارے لباس کی
اکثر اداکاراؤں کے پاس خاصی کمی ہے۔۔۔اگر انہیں گھر میں یا دوستوں کے جھرمٹ میں
دیکھا جائے تو یہ صرف جینز اور شرٹ میں ہی نظر آئیں گی۔۔۔انہیں یہ سب سے آسان اور
سب سے آرام دہ لباس لگتا ہے۔۔۔کچھ اداکارائیں تو جینز میں اتنا جچتی ہیں کہ ان کے
رنگ ہی بدل جاتے ہیں |
|
منال |
منال خان آج کل ڈراموں میں چھائی ہوئی ہیں اور ہر ڈرامہ میں ہی ان کا کافی
گھریلو قسم کی لڑکی کا کردار ہے جہاں انہیں شادی شدہ زندگی یا تو نبھانا ہے
یا بگاڑنا ہے۔۔ایسی صورت میں انہیں شلوار قمیض میں ہی نظر آنا ہے لیکن جب
انہیں گھر میں یا دوستوں میں دیکھا جائے تو وہ جینز میں ہی نظر آئیں گی اور
ان پر جچتی بھی ہے۔۔۔ |
|
|
اریبہ حبیب |
اداکارہ اریبہ حبیب کا تو پسندیدہ لباس ہی جینز ہے اور انہیں یہ سب سے آسان
پہناوا لگتا ہے۔۔۔یوں تو لوگ انہیں شلوار قمیض میں زیادہ پسند کرتے ہیں
لیکن جینز پہن کر وہ ٹین ایجر لگتی ہیں- |
|
|
عائشہ عمر |
اداکارہ عائشہ عمر کی ڈریسنگ کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن سچ
تو یہ ہے کہ انہیں موقع کی مناسبت سے لباس پہننا آتے ہیں۔۔۔بلبلے میں ان کا
کردار دیکھیں تو وہ اسی کے حساب سے کبھی پرنٹڈ اور کبھی سادہ شلوار قمیض
میں ہی نظر آئیں گی۔۔اور جب انہیں شوبز کی دنیا سے نکل کر دیکھا جائے تو ان
کی جینز اور شرٹس کی شاندار کلیکشن سے آپ کا سامنا ہوگا جس میں اسٹائل وہ
اکثر لاتی ہیں اور حیران کر دیتی ہیں- |
|
|
سجل علی |
چھوٹی سی سجل علی یوں تو کافی نازک ہیں لیکن انہیں بھی جینز پہننے کا فن
آتا ہے اور وہ اس لباس میں کافی خوبصورت نظر آتی ہیں۔۔۔شادی کے بعد بھی
بارہا انہیں اسی لباس میں دیکھا گیا۔۔۔شادی کے فوراً بعد انہوں نے بھرے
ہوئے جوڑے بھی پہنے لیکن اب واپس جینز کی طرف پلٹ آئی ہیں- |
|
|
حریم فاروق |
حریم فاروق ان مثالوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنا وزن بہت کم کیا اور ہیروئن
بن کر اسکرین پر آئیں۔۔۔کیونکہ ابھی بھی وہ لمبی اور تھوڑی چوڑی ہیں اس لئے
ان پر جینز اور شرٹ اور بھی جچتی ہے ۔۔۔ |
|
|
حنا الطاف |
حنا الطاف ہمیشہ سے ہی جینز اور شرٹ کی دیوانی ہیں ان کی وارڈ روب میں بہت
ہی کم کوئی شلوار قمیض ہوں گے لیکن چپل اور جوتے وہ جینز پر بھی کولا پوری
یا دیسی پہنتی ہیں۔۔۔ |
|
|
ماورہ |
اداکارہ ماورہ کو بھی شلوار قمیض سے کہیں بہتر جینز پہننا لگتا ہے اور
انہوں نے تو ٹی شرٹس کی برانڈ بھی متعارف کروائی جس پر دونوں بہنیں کام
کرتی ہیں۔۔۔ |
|