پیار کے صدقے کی ماہ جبین اصلی زندگی میں سامنے آگئی۔۔۔یمنیٰ زیدی خوش

image
 
کہتے ہیں کہ ڈرامہ معاشرتی حقیقتوں کی عکاسی ہوتا ہے اور موجودہ ڈراموں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاید یہ حقیقت سے بہت دور ہیں اور اگر یہ حقیقت ہے بھی تو اسے قبول کرنے میں ہمیں بہت وقت ہے۔۔۔
 
ڈرامہ ’’پیار کے صدقے ــ‘‘ کی مہہ جبین کے کردار کو دیکھ کر بہت سارے لوگوں کا ماننا تھا کہ یہ حقیقت میں ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔لیکن کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بہت معصوم سی لڑکی اپنی خوشی کا اظہار کرتی ہے جب اسے پبلک میں سے چنا جاتا ہے رائے کے لئے۔۔۔
 
 
وہ میزبان کو اپنے گھر کی باتیں بھی بتاتی ہے اور یہ بھی کہ کس طرح وہ خوش ہے کہ اسے ٹی وی پر آنے کا موقع ملا۔۔۔حد تو یہ ہے کہ مہہ جبین کی طرح اسے بھی پڑھائی سے کوئی شغف نہیں تھا۔۔۔
 
اس معصوم لڑکی کا نام نمرہ ہے اور اس ویڈیو کے بعد تو وہ واقعی سپر اسٹار ہی بن گئی ہے کیونکہ اس نے اس ویڈیو میں کھل کر بتایا کہ میں نے یہی سوچا تھا کہ کاش میں بھی کیمرہ میں آجاؤں اور میری خواہش پوری ہوگئی۔۔۔بار بار بچوں کی طرح خوش ہوتی نمرہ کو عوام میں کافی پسندیدگی حاصل ہوگئی ہے۔۔۔
 
image
 
عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ لگتا ہے بہت جلد نمرہ کو ندا یاسر کے مارننگ شو میں بھی دیکھا جائے گا اور پھر وہ وسیم بادامی کی رمضان ٹرانسمیشن کا بھی حصہ بن سکتی ہیں۔۔۔کیونکہ سوشل میڈیا سے آگے آنے والوں لوگوں کو سب سے بڑی سپورٹ عموما یہیں سے ملتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: