پاکستان کے لوگوں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا نمرہ علی کون ہیں اور ان کی ایک ہی ویڈیو نے انہیں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیسے بنا دیا؟

image
 
سال 2020 پوری دنیا کے لوگوں کے لیے حادثات اور انوکھے واقعات کا سال قرار دیا جا رہا ہے اس سال نے جہاں بہت سارے لوگوں سے ان کے اپنے چھین لیے وہیں بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جن کو اس سال میں ہونے والے حادثات کے باعث اپنے گھروں اپنے روز گار سے محروم ہونا پڑا یہی سبب ہے کہ دنیا بھرکے لوگ اس سال کو حادثات کا سال قرار دے رہے ہیں-
 
مگر کچھ دن قبل ایک معصوم سی لڑکی نے پورے پاکستان کے لبوں پر ایک خوبصورت سے مسکراہٹ بکھیر دی- اس کی دل موہ لینے والی باتوں اور اس کی اسکرین پر نظر آنے کی خوشی اور جوش نے سب کو بے ساختہ لائک اور شئير کرنے پر مجبور کر دیا اور اس کی ویڈیو کو اتنا شئير کیا گیا کہ وہ پاکستان کا ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئيں-
 
تفصیلات کے مطابف ایک ٹی وی چینل کی میزبان کسی شو کے لیے ایک پارک میں لوگوں سے سوالات پوچھ رہی تھیں وہاں انہوں نے ایک لڑکی کو دیکھ کر اس سے پوچھا کہ وہ یہاں آئي ہے اور اس کو کیسا لگا-
 
 
ان کے اس سوال کے بعد اس لڑکی یعنی نمرہ علی کے جوابات کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا اور وہ اپنی ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کی دیرینہ خواہش کے پورے ہونے پر اپنی خوشی کو روک نہ پائيں اور بولتی چلی گئیں-
 
اس کے بعد انہوں نے اسی پارک میں اپنے ساتھ ہونے والا ایک واقعہ بیان کیا کہ پارک میں موجود ایک خاتون نے ان سے اپنا یو ٹیوب چینل لائک کرنے کی درخواست کی جس کو انہوں نے اپنی کزن کے منع کرنے کے باوجود قبول کر لیا اور سب سے آخر میں انہوں نے جو کہانی سنائی اس نے سب کو بے ساختہ ہنسنے پر مجبور کر دیا -
 
کچھ لوگوں نے نمرہ کو مشہور بالی وڈ فلم جب وی میٹ کی گیت یعنی کرینہ کپور سے ملا دیا جب کہ پاکستانی اداکارہ یمنی زیدی نے بھی اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ سے نمرہ کی معصومیت کی نہ صرف تعریف کی بلکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ڈرامے اس پیار کے صدقے کو دیکھ کر لوگوں نے کہا تھا کہ مہہ جبین جیسی لڑکیاں حقیقت میں نہیں ہوتی ہیں ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ نمرہ کو دیکھ لیں-
 
image
 
کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کو سال 2020 کا سب سے خوشگوار لمحہ قرار دیا اور زیادہ تر لوگوں نے اس بات کی خواہش کا اظہار کر دیا کہ کاش وہ بھی نمرہ کی طرح خوش رہ سکتے بہرحال اس وقت نمرہ سوشل میڈيا کا ٹاپ ٹرینڈ ہیں اللہ ان کی سادگی اور خوشی کو ہمیشہ قائم رکھے-
YOU MAY ALSO LIKE: