بچوں کی سالگرہ کو شاندار انداز میں منانے والے ستارے

image
 
دنیا میں ہر والدین کو اپنے بچوں سے بہت محبت ہوتی ہے اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ کوئی ایسا موقع جانے نا دیں جس سے ان کے بچوں یا پھر بچوں کے حوالے سے ان کے چہروں پر خوشی لائے۔۔۔شوبز ستارے بھی اپنے بچوں کی خوشیوں کو لے کر بہت پر جوش رہتے ہیں اور جب بات آتی ہے سالگرہ کی تو پھر یہ ستارے سب سے بہترین انتظام کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر سبقت لے کر جانے کی بھی کوشش کرتے نظر آتے ہیں-
 
ایمن اور منیب کی بیٹی کی سالگرہ
ایمن خان اور منیب بٹ کے اپنے فینز کی تعداد ہی کیا کم تھی کہ ان کی بیٹی امل بھی فالوونگ کے ساتھ بازی لے گئیں۔۔۔اور ان کو چاہنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔۔۔امل کی پیدائش سے لے کر ان کے ایک سال تک سوشل میڈیا ان کے ساتھ ہی رہا اور ابھی بھی ساتھ ہے۔۔۔امل کی پہلی سالگرہ کو منانے میں ماما پاپا نے کرونا اور بارشوں کی وجہ سے تھوڑی دیر ضرور کی لیکن انڈسٹری کے سارے نامور ستاروں کو جمع کرلیا۔۔۔لکی ون مال کے ونڈر لینڈ میں اس سالگرہ کا اہتمام ہوا اور انڈسٹری میں سے سب ہی نے منیب اور ایمن کی اس خوشی میں اپنا حصہ ڈالا۔۔۔صبور، سارہ خان، جبران، ندا یاسر، اور بہت سارے دیگر اپنے گھر والوں کے ہمراء موجود تھے۔۔۔ننھی امل نے دو فراکس پہنیں اور وہ کافی خوش رہیں اس موقع پر۔۔۔
image
 
آئزہ خان اور دانش تیمور کے بچوں کی سالگرہ
آئزہ خان اور دانش تیمور اپنے دونوں بچوں کی سالگرہ کی کئی کئی دن پہلے تیاریاں شروع کردیتے ہیں۔۔۔اس کے لئے باقاعدہ سالگرہ سے پہلے کی آؤٹ ڈور فوٹو شوٹ ہوتی ہے اور اس کی تھیم منتخب کی جاتی ہے۔۔۔جب ایک بار ان کی بیٹی کی سالگرہ پر سمندر کی تھیم رکھی گئی تو پورے گھر نے اسی حساب سے تیاری کی اور سمندر کے کنارے یہ شوٹ ہوئی۔۔۔یہ تو فوٹو شوٹ ہے لیکن جب سالگرہ ہوتی ہے تو باقاعدہ ایونٹ مینجمنٹ کمپنیز اسے آرگنائز کرتی ہیں اور اس پر لاکھوں کا خرچہ ہوتا ہے۔۔بہترین تھیم کے ساتھ کپڑوں کا امتزاج ہوتا ہے اور ہر سالگرہ کو یادگار بنایا جاتا ہے۔۔۔ایک ایسی بھی سالگرہ تھی جس پر باقاعدہ محل بنایا گیا تھا تاکہ ان کی بیٹی کو یہ احساس رہے کہ وہ شہزادی ہے۔۔۔
image
 
ندا یاسر اور یاسر نواز کے بیٹے کی سالگرہ
ندا یاسر اور یاسر نواز اپنے تیسرے بیٹے بالاج کی سالگرہ کو لے کر بہت خیال کرتے ہیں کہ کہیں کوئی کمی نا رہ جائے۔۔بالاج ان کے گھر کافی انتظار کے بعد آئے ہیں تو لاڈلے بھی ہیں اور ان کی ہر سالگرہ کی تھیم باقاعدہ ایونٹ مینیجمنٹ کمپنیز ہی منعقد کرتی ہیں اور اس تھیم کے حساب سے ہی تیاری ہوتی ہے۔۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: