میرے والد مجھے خود سے بھی زیادہ چاہتے تھے۔۔۔نصرت فتح علی خان کے جانے کے بعد بیٹی کے دل کا حال

image
 
ماں باپ کے جانے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ بچوں کے لئے کتنی بڑی ضرورت تھے۔۔۔شوبز کے کئی ستارے جب دنیا سے چلے گئے تو ان کے بچوں کو اس طرح سے پوچھنے والا کوئی نہیں تھا جس طرح قدر اور اہمیت ان کے والد یا والدہ کی زندگی میں تھی۔۔۔
 
نصرت فتح علی خان کی بیٹی ندا
پاکستانی میوزک اور قوالی کی تاریخ کے سب سے بڑے شہنشاہ جناب نصرت فتح علی خان نے ملکی اور غیر ملکی شہرت حاصل کرنے کے تمام تر ریکارڈز توڑے۔۔۔ان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ آج بھی نوجوان نسل ان کے گانوں کو نا صرف سنتی ہے بلکہ انہی کو گا کر ان سے پیسہ اور نام بھی کما لیتی ہے۔۔۔نصرت فتح علی خان جیسا مزاج اور آواز شاید ہی بر صغیر کے کسی بھی فنکار کے پاس ہو۔۔۔لیکن اتنی شہرت، اتنا نام، اتنی عزت منوں مٹی تلے دفن ہوگئی۔۔۔
 
image
 
ان کی بیٹی ندا جسے وہ سب سے زیادہ چاہتے تھے۔۔۔جس پر وہ صدقے قربان ہوئے جاتے تھے ۔۔۔اپنے غیر ملکی دوروں پر بھی اکثر اس کو ساتھ ہی لے جایا کرتے تھے حالانکہ ندا کی عمر اس وقت اتنی زیادہ نہیں تھی۔۔۔لیکن نصرت فتح علی خان کا اپنی بیٹی کے لئے لاڈ حد سے زیادہ نرالا تھا۔۔۔وہ کبھی اپنی بیوی کو بھی یہ اجازت نہیں دیتے تھے کہ وہ ندا کو ڈانٹ بھی سکیں۔۔۔۔ندا ان کے انتقال کے بعد کینیڈا چلی گئی اور ان کے والد کے ورثے پر دوسروں نے راج کیا۔۔۔وہ قریب دو سال پہلے واپس آئیں اور انہوں نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے والد کے اثاثے میرے ہیں اور ان پر راج کوئی اور کر رہا ہے۔۔۔
 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت جلد ان گانوں اور میوزک کو ریلیز کریں گی اپنے والد کی جو کبھی ظاہر نہیں ہوئیں۔۔۔وہ خود بھی موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی تھیں اور انہوں نے اس بات پر واضع انکار کیا کہ ان کی شادی ہرگز اپنے کزن راحت فتح علی خان سے نہیں ہوئی بلکہ وہ ان کی بیوی کی ہم نام ہیں۔۔۔جہاں تک بات ہے راحت فتح علی خان کی تو وہ ان سے خود بات کرکے مسائل کو حل کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔۔۔لیکن پھر سب کچھ ہوا ہوگیا۔۔۔وہ ندا جو کئی سال بعد اچانک سامنے آئی تھیں ایک بار پھر غائب ہوگئیں۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری امی اس طرح ابو کی جدا ئی کو سہہ نا سکے اس لئے پاکستان سے چلے گئے۔۔۔اور اب وہ واپس آگئے ہیں لیکن پھر وہ اس پریس کانفرنس پر بہت زیادہ کام نہیں کر پائیں اور دلبرداشتہ ہوکر لندن چلی گئیں۔۔۔اب نصرت فتح علی خان کی سگی اولاد پردیس میں ہے لیکن ان کا کہیں ذکر تک نہیں۔۔۔
 
image
 
یہ راز ابھی تک راز ہی ہے کہ ندا نے یہ پریس کانفرنس کی تو اس پر آگے تک کیوں نہیں جا سکیں-
YOU MAY ALSO LIKE: