ڈرامہ نند کے معروف نوجوان اداکار ایاز سموں نے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کے لیے کیا کچھ برداشت کیا؟

image
 
اس وقت اے آر وائی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ نند کی بہت دھوم ہے- بالخصوص اس ڈرامے کے ایک کردار حسن کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے- یہ کردار نوجوان فنکار ایاز سموں نے ادا کیا ہے- حال ہی میں ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران ایاز سموں سے چند مختلف قسم کے سوالات کیے گئے- آئیے جانتے ہیں ان کی زندگی اور شوبز انڈسٹری سے متعلق کیے جانے والے ان سوالات کے جوابات کے بارے میں:
 
ایاز سموں کا ڈرامہ نند میں اپنے کردار کو سراہنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب ان کے سامنے جب ڈرامہ نند کا اسکرپٹ آیا تو انہوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ لوگ اسے اتنا پسند کریں گے- مجھے بس یہ امید تھی کہ اچھا جائے گا لیکن اتنا اچھا جائے گا اور لوگ ڈرامہ نند میں میرے حسن کے کردار کو اتنا زیادہ پسند کریں گے یہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا-
 
میں نے اس کردار کو ادا کرنے کے لیے اپنی 100 فیصد کوشش اور محنت کی اور میری یہ عادت ہے کہ کردار چاہے چھوٹا ہو یا پھر بڑا میں اسے پوری لگن اور محنت کے ساتھ ادا کرتا ہوں- اور حسن کے کردار کے لیے تو میں نے اپنا وزن بھی کم کیا-
 
 
شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے ایاز سموں کا کہنا تھا کہ میں نے بہت دھکے کھائے ہیں اور گھنٹوں دفتر کے باہر بیٹھا رہتا تھا- جن سے ملنا ہوتا تھا وہ ملتے نہیں تھے اور ملتے تو ٹال مٹول سے کام لیتے تھے اور لوگوں کے خطرناک رویے بھی دیکھے- اس وقت موٹر سائیکل بھی نہیں ہوتی تھی بسوں میں سفر کرتا تھا اور بعض اوقات پیسے نہ ہونے کی وجہ سے پیدل بھی چلتا تھا- لیکن میں سمجھتا ہوں کہ بغیر کوشش اور دھکوں کے کچھ حاصل بھی نہیں ہوتا کچھ پانے کے لیے کوششیں بہت ضروری ہیں-
 
ایاز سموں کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں میرے استادوں کی ایک لمبی فہرست ہے چونکہ میرا آغاز کامیڈی سے تھا تو یہاں میں عمر شریف اور معین اختر سے بہت کچھ سیکھا اور جب ڈرامہ لائن میں قدم رکھا تو فیصل قریشی سے سیکھنے کو ملا- فلموں میں کام کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ سے سیکھنے کو ملا-
 
اپنی زندگی کے یادگار لمحات کے بارے میں بتاتے ہوئے ایاز سموں کہتے ہیں میری زندگی کے دو لمحے ایسے ہیں جو میں دوبارہ جینا چاہتا ہوں- ایک وہ لمحہ جب سال 2012 میں میں نے اپنی والدہ کے ساتھ حج کیا تھا وہ لمحات میری زندگی کے سب سے حسین لمحات تھے - اور دوسرا وہ لمحہ جب مجھے منفی کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے پر ایوارڈ ملا- یہ ایوارڈ میں نے فیصل قریشی کے ہاتھوں وصول کیا اسٹیج پر جا کر- میں چاہتا ہوں کہ یہ لمحہ بھی میری زندگی میں ایک مرتبہ پھر آئے-
 
image
 
ایک سوال کے جواب میں ایاز سموں کا کہنا تھا کہ اگر میری زندگی پر ڈرامہ بنایا جائے تو اس کا نام مسافر ہوگا کیونکہ میں نے بہت سفر کیا ہے چاہے وہ اردو والا سفر ہو یا پھر انگریزی والا- اور اس کی تفصیل پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ میں نے اس انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے بہت دھکے کھائے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: