تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری بیٹی کو برا کہنے کی۔۔۔شوبز ستارے اپنی بیٹیوں کے لئے لڑ پڑے

image
 
اولاد تو یوں بھی ماں باپ کا دل ہوتی ہے اور اپنے دل کو کوئی ٹھیس پہنچائے اور چوٹ لگائے تو بھلا کون سہہ پائے۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ کی اولاد کو کوئی بھی مذاق کا یا تضحیک کا نشانہ بنائے۔۔۔ شوبز ستارے کبھی کبھی اپنی برداشت کھو دیتے ہیں اور پھر دیتے ہیں کرارا جواب۔۔۔پھر چاہے ان کی فالوونگ چلی جائے لیکن اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔آخر معاملہ ہے بچوں کا۔۔۔
 
ایمن کا جواب
پچھلے دنوں ایمن اور منیب نے اپنی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ خوب جو ش و خروش کے ساتھ ونڈر لینڈ میں منعقد کی۔۔۔جہاں شوبز کے کئی ستارے بھی موجود تھے اور ننھی امل نے کافی خوش مزاجی کے ساتھ اپنی پہلی سالگرہ پر سب کو خوش آمدید کہا۔۔۔اس موقع پر سوشل میڈیا پر ایمن اور ان کے گھر والوں کی تصاویر مختلف پیجز پر لگتی بھی رہیں۔۔۔جہاں لوگوں نے دعائیں دیں وہیں کچھ لوگوں نے بہت نکتہ چینی بھی کی اور ایک ایسے ہی کمینٹ کا ایمن خان نے بہت ہی بد مزاجی کے ساتھ جواب بھی دے ڈالا۔۔۔ ایمن کی اپنی بیٹی کی تصویر کے نیچے سدرہ نور نے لکھا کہ تو ہم کیا کریں اگر ایک مراسن کی بیٹی ایک سال کی ہوگئی، ہم کیا کریں۔۔۔گھٹیا لوگ گھٹیا انسان۔۔۔اتنی فضول خرچی سے بہتر تھا کہ تم کسی غریب کے بچے کی مدد کردیتی۔۔۔شو آف اس بات نے تو ایمن خان کو تلملا کر رکھ دیا اور انہوں نے کھل کر جواب دیا ’’میں دیکھ سکتی ہوں کہ کون گھٹیا ہے۔۔۔جو ایک چھوٹی بچی کے لئے ایسی باتیں کر رہی ہیں۔۔۔آپ جیسے لوگوں کو شرم آنی چاہئےـ‘‘
image
 
وسیم اکرم کا جواب
کچھ دن قبل وسیم اکرم اپنی پیاری سی پانچ سال کی بیٹی کے ساتھ چہل قدمی پر نکلے اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر ہو گئی۔۔۔ان کی ننھی شہزادی نے شارٹس پہنے تھے اور وہ اپنے بابا کے ساتھ بہت سکون سے چل رہی تھیں۔۔۔نیچے کمینٹ آیا کہ یہ ایک چھوٹی شہزادی ہے لیکن اسے کچھ اسلام بھی سکھائیں اور ڈھنگ کے کپڑے پہنایا کریں۔۔۔وسیم اکرم کو تو شدید غصہ آیا۔۔۔انہوں نے جواب دیا کہ کیا آپ کا دماغ ٹھکانے پر ہے۔۔۔اپنے کام سے کام رکھو۔۔ ان کے اس جواب نے بہت سارے لوگوں کو یہ سبق دے دیا کہ والدین اپنے اوپر تو بات سہہ جاتے ہیں لیکن ان کے بچوں پر بات کریں گے تو وہ دماغ واقعی ٹھکانے پر لے آئیں گے۔۔۔
image
 
آئزہ خان کا جواب
آئزہ خان کی شخصیت میں ہی مٹھاس اور نرمی ہے اور ان کی ہر بات سامنے والے کو ہرا دیتی ہے اور وہ اپنے ہی کہے ہوئے الفاظ پر شرمندہ ہوجاتا ہے۔۔۔آئزہ خان کی پیاری سی بیٹی کی تصویر کے نیچے کچھ سال قبل ایک کمینٹ آیا جس میں لڑکی نے لکھا کہ مجھے تو بچے پسند ہیں لیکن یہ اتنی بدصورت کیوں ہے۔۔۔اگر ہم آئزہ خان کی جگہ ہوتے تو شاید ایسی بات کرنے والے کو سبق سکھا دیتے لیکن آئزہ نے یہاں بھی بہت شاندار انداز میں انہیں ان کی ہی بات کا مطلب سمجھایا۔۔۔آئزہ نے لکھا ’’اﷲ ناراض ہوتے ہیں ایسا نہیں کہتے۔۔۔بچے کبھی بدصورت نہیں ہوتے۔۔۔ﷲ نے ہمیں بنایا ہے اور ﷲ کی بنائی ہوئی کوئی بھی شے بدصورت نہیں ہے۔۔۔ایک دن آپ بھی ماں بنو گی انشاء اﷲ اور انشاء اﷲ آپ ایک صحتمند اور خوبصورت بچہ آپ کے پاس ہوگا۔۔۔آمین
image
YOU MAY ALSO LIKE: