شوہر کا شکوہ اور حضرت حسن بصری رحمتہ ﷲ علیہ کو بےپردہ عورت کا جواب

حضرت حسن بصری رحمتہ ﷲ علیہ کے پاس ایک مرتبہ ایک بہت خوبصورت عورت غصے کے عالم میں ننگے منہ اور ننگے سر آئی اور اپنے شوہر کا شکوہ کرنے لگی-

حضرت حسن بصری رحمتہ ﷲ علیہ نے اس عورت سے کہا “ پہلے تم اپنا منہ اور سر تو ڈھانپ لو“-

لیکن اس نے جواب دیا“ میری عقل تو اپنے شوہر کے عشق میں کھو گئی ہے اس لیے مجھے اس کا احساس تک نہ رہا تھا کہ میرا سر اور منہ بےپردہ ہے اور میں اسی حالت میں بازار میں چلی آئی لیکن یہ کتنی عجیب بات ہے کہ آپ کو عشقِ الہی کا دعویٰ ہے اور اسی کی روشنی میں آپ سب کو دیکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنے ہوش و حواس پر قائم ہیں“-

حضرت حسن بصری رحمتہ ﷲ علیہ نے اس عورت کی بات سن کر بہت ندامت محسوس کی-

s
About the Author: s Read More Articles by s: 36 Articles with 56414 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.