یہ میرے اصلی بال ہیں۔۔۔ریما خان اپنے بالوں کی سپورٹ میں سامنے آگئیں

image
 
بال کسی بھی لڑکی کی خوبصورتی میں سو فیصد اضافہ کرکے چار چاند لگا دیتے ہیں۔۔۔شوبز انڈسٹری میں تو زیادہ تر لڑکیاں اپنے بالوں کو خوبصورت دکھانے کے لئے ایکسٹینشنز کا سہارا لیتی ہیں اور پھر ان کی وجہ سے ہر کسی کو دیکھ کر یونہ لگتا ہے کہ یہ اس کے اصلی بال نہیں ہیں۔۔۔
 
اداکار ریما خان کی خوبصورتی اور بالوں کا تو انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ فینز میں بھی ہر کوئی دیوانہ ہے ۔۔۔ریما خان نے اپنی فلموں میں، انٹرویوز میں زیادہ تر بالوں کو کھولنے پر ہی ترجیح دی اور کوشش کی کہ اپنی اس خوبصورتی کو ہمیشہ سامنے رکھیں۔۔۔
 
لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو یہی لگتا تھا کہ ریما خان بھی باقی اداکاراؤں کی طرح نقلی بالوں یعنی ایکسٹینشنز کا استعمال کرتی ہیں۔۔کچھ دن پہلے انہوں نے ایک ویڈیو انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے بالوں کو آہستہ آہستہ گھما رہی ہیں اور سیڑھیوں پر بیٹھ رہی ہیں۔۔۔جہاں بہت سارے لوگوں نے اس ویڈیو پر ان کے حسن اور ان کے بالوں کو سراہا وہیں ایک کمینٹ نے ریما خان کو جواب دینے پر مجبور کردیا۔۔۔
 
 
خاتون لکھتی ہیں کہ کیا جواز بنتا ہے اپنے بالوں کی ایکسٹینشنز کو یوں لہرانے کا۔۔۔۔کیا آپ ہمیں بے وقوف سمجھتی ہیں۔۔اب یہ عام ہے۔۔۔ایکسٹینشنز اب ہر کوئی لگا رہا ہے اور یہ عام ہے ۔۔۔بند کریں ہمیں بے وقوف بنانا۔۔۔
 
اداکارہ ریما خان نے اس بات کا جواب مسکراہٹ کے ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ منفی مت سوچو ۔۔۔یہ میرے اپنے بال ہیں نا کہ ایکسٹینشنز۔۔۔
 
ان کے اس جواب کے بعد لوگوں نے ویڈیوکو بار بار دیکھا اور ریما خان کے بالوں کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔۔
 

View this post on Instagram

#ReemaKhan 💃 Wardrobe: #MuneebNawaz

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan) on

 
عوام کو یہ بتانا ضروری ہے کہ اس سال ریما خان کو انڈسٹری میں آئے تیس سال ہوچکے ہیں اور وہ ابھی تک ہیروئن ہی نظر آتی ہیں۔۔۔جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو اس وقت وہ صرف انیس برس کی تھیں۔۔۔انہوں نے خود پر محنت کی اور آج بھی بہت ساری اداکاراؤں میں وہ سب سے ممتاز اور حسین نظر آتی ہیں
YOU MAY ALSO LIKE: