دبئی میں سیاحوں سے حاصل کی گئی آمدن ، پاکستان کی ملکی ایکسپورٹ کے برابر

image
 
مختلف ممالک سیاحتی شعبے میں بہت ترقی کررہے ہیں۔ ان میں سے ایک دبئی بھی ہے، جہاں کا سیاحتی شعبہ اپنے عروج پر ہے ۔ اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی ادارے کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال غیر ملکی سیاحوں نے دبئی میں 60 ارب درہم خرچ کئے ۔ ڈالر میں یہ رقم 21 ارب 800 ملین ڈالرز بنتی ہے۔
 
 دبئی میں غیر ملکی سیاحو ں نے 2018 کے دوران 21 ارب 375 ملین ڈالرز خرچ کئے۔ مشرق وسطیٰ کے 10 ممالک میں غیر ملکی سیاحوں نے جتنا خرچ کیا ، اس کا 27  فیصد حصہ دبئی میں خرچ کیا گیا ۔ عالمی ادارہ سیاحت کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے مطابق  دبئی گزشتہ کچھ  سالوں سے غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ مقام بنتا جارہا ہے۔ یہاں غیر ملکی سیاح گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ پیسے خرچ کر رہے ہیں۔
 
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دبئی میں 16.7 ملین غیر ملکی سیاح آئے تھے ، جبکہ سال 2018 میں دبئی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 15.9 ملین تھی  ۔ یوں کہا جاسکتا ہے کہ دبئی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی جارہی  ہے۔
 
image
 
دبئی نے صرف مشرق وسطیٰ  ہی نہیں بلکہ دنیا کے بڑے ممالک جیسے  جنوبی کوریا ، پرتگال ، سنگاپور ، روس ، سوئیڈن ، ڈنمارک وغیرہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان ممالک کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں نے دبئی میں زیادہ رقم خرچ کی ہے۔
 
دبئی کے سیاحتی شعبے کی کمائی اورپاکستانی ایکسپورٹ کا موازنہ :
اب بات کرلیتے ہیں دبئی کے سیاحتی شعبے کی کمائی اور پاکستانی ایکسپورٹ آمدن کی ۔ ان دونوں کا اگر موازنہ کیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹ کی آمدنی 2019 سے جون 2020 کے دوران 21 ارب ڈالرز رہی  جبکہ دبئی جانے والے سیاحوں نے وہاں 2019 میں 21 ارب 375 ملین ڈالرز خرچ کئے ۔ یوں دیکھا جائے تو دبئی کے صرف ایک شعبے یعنی سیاحت نے جتنا پیسہ کمایا اتنا پیسہ ہم نے تمام ملکی ایکسپورٹ کو ملاکر کمایا ہے ۔ یہ بات بالکل واضح ہے کہ دبئی سیاحتی شعبے کو ترقی د ے کربہت پیسہ کمارہا ہے جبکہ پاکستان کو بھی دبئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ دینا ہوگا، تاکہ یہ شعبہ آنے والے وقت میں ملکی آمدنی میں کئی گنا اضافہ کرنے کا باعث بنے ۔ اس کیلئے حکومت کو سیاحت کے شعبے میں نئے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا جاسکے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: