حضرت عمر فاروق رضی ﷲ عنہ نے حضرت سعید بن عامر رضی ﷲ عنہ
کے پاس ایک ہزار دینار بھیجے وہ بہت غمگین ہوئے- بیوی نے پوچھا کوئی حادثہ
ہوا ہے فرمایا اس سے بھی سخت معاملہ ہے-
پھر فرمایا مجھے اپنا پرانا دوپٹہ دے دو اسے لے کر پھاڑ دیا اور اس مال کی
تھیلی بنا کر غریبوں میں تقسیم کردیا- پھر اٹھ کر نماز پڑھنے لگے اور صبح
تک روتے رہے-
پھر فرمایا میں نے حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے “ میری امت
کے فقرا مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے حتیٰ کہ ایک
مالدار آدمی ان کی بھیڑ میں داخل ہوگا تو اسے ہاتھ پکڑ کر ان میں سے نکال
دیا جائے گا- |