بابا نے لیا اور جوتا اٹھا کر ہی پھینک دیا۔۔۔شوبز ستارے جن کے دل میں ماں یا باپ کا خوف ہے

image
 
ماں باپ کا کردار اولاد کی زندگی میں ایسا ہی ہے جیسے جسم میں سانس کا کردار۔۔۔اگر وہ نا ہو تو جسم بھی بے جان ہے اور اس میں کوئی حرکت نہیں۔۔۔اولاد کی تربیت کرتے ہوئے اکثر والدین میں سے کوئی ایک سختی بھی دکھاتے ہیں تاکہ بچوں کو یہ احساس رہے کہ ان کو مکمل طور پر آزادی نہیں ہے اور کوئی ہے جو انہیں نظر میں رکھے ہوئے ہے۔۔۔شوبز ستاروں میں سے بھی اکثر اپنے والدین میں سے کسی نا کسی سے ڈرتے ضرور ہیں
 
زارا نور عباس
اداکارہ زارا نور عباس کی زندگی میں ان کی والدہ کا کردار بہت اہم رہا ہے ہمیشہ سے اور وہ آج جو بھی ہیں اس میں ان کی والدہ کی سپورٹ بہت اہم رہی ہے ۔۔۔زارا نور عباس ایک ایسے گھرانے سے ہیں جہاں والد آرمی میں تھے اور جاگیردارانہ نظام تھا جہاں بیٹیوں کو اتنی آزادی نہیں دی جاتی تھی۔۔زارا نے کافی چھوٹی عمر میں شادی کی گھر والوں کی مرضی سے جو چل نا پائی اور زارا نور واپس آئیں۔۔زارا کا کہنا ہے کہ میرے والد ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ اگر تم اپنی ماں کے ساتھ اچھی ہو تو ہی میں تمہارا باپ ہوں۔۔۔کیونکہ ماں سے ہی اولاد ہے۔۔۔ایک بار جب وہ بڑی ہورہی تھیں اور ایک دوست نے انہیں تحفے میں جوتے دیئے تو اسماء عباس کو کافی پسند آئے اور انہوں نے کہا کہ یہ تو میں بھی پہن سکتی ہوں۔۔۔زارا نور یہ سن کر بولیں کہ یہ تو میرے جوتے ہیں۔۔۔والد نے اسی وقت جوتا اٹھا کر پھینک دیا اور کہا کہ ماں سے ایسا بات کرنے کی ہمت کیسے ہوئی۔۔زارا اپنے والد سے ہمیشہ ڈرتی تھیں
image
 
عائشہ عمر
عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں اور ان کے بھائی کو تنہا پالا ہے اور جس وقت وہ دو سال کی تھیں تو والد دنیا سے گئے تھے۔۔۔جو بھی ہیں وہ والدہ ہی ہیں اور جہاں وہ اپنی والدہ کی محبت کی شیدائی ہیں وہیں انہیں تھوڑا خوف بھی رہتا ہے ان کی ڈانٹ کا۔۔۔یوں تو عائشہ عمر کی والدہ کو غصہ کم آتا ہے لیکن جب آتا ہے تو پھر عائشہ کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوجاتے ہیں۔۔۔کیونکہ وہ انہیں ناراض نہیں کر سکتیں۔۔۔
image
 
صنم جنگ
اداکارہ صنم جنگ چار بہنیں ہیں اور یوں تو اپنے والد سے ان کی کافی دوستی ہے اور وہ ہر بات ان سے شیئر کرتی آئی ہیں لیکن ایک خوف ابو کا آج بھی دل میں ہے ارو ان سے بات کرتے ہوئے یہ احساس رہتا ہے کہ کہیں وہ ناراض نا ہوجائیں۔۔۔صنم جنگ کا کہنا ہے کہ ہماری امی کا اس میں بہت اہم کردار ہے جنہوں نے پیار تو دیا لیکن ساتھ ساتھ ایک ہلکا سا خوف بٹھایا ۔۔۔لیکن آج بھی اگر صنم جنگ سے پوچھا جاتا ہے کہ پہلے ابو یا قسام تو صنم کا جواب ہوتا ہے میرے پیارے ابو
image
YOU MAY ALSO LIKE: