بھنویں بھی نئی ہوجاتی ہیں ہمیشہ کے لئے۔۔۔شوبز ستارے خود کو مختلف بنانے کی کوششوں میں مگن

image
 
ایک دور تھا جب گھریلو ٹوٹکے ہی خوبصورت بنانے کا واحد ذریعہ تھے۔۔۔لیکن پھر خواتین میں کریموں کا شعور آیا اور اب خواتین ہی نہیں بلکہ مردوں میں بھی چہرہ بدلنے، رنگ گورا کرنے، ہونٹوں کو بھرنے جیسی تمام تر ٹینکنیکس استعمال کرنے کا شعور آگیا ہے۔۔۔شوبز ستارے تو اس میں مہارت حاصل کر گئے ہیں اور اب کوئی ایسا شوبز ستارہ نہیں بچا جس نے ایسی کلینکس کا رخ نہیں کیا ہو جہاں چہرہ کو جوان بنانے یا پھر بہتر بنانے کی مشینی اور تکنیکی صلاحیتیں استعمال کی جاتی ہیں-
 
مومل خالد
پچھلے دنوں مومل خالد نے انڈسٹری میں واپس اپنے قدم رکھ دیئے ہیں۔۔۔اس وقت ان کا بیٹا چار ماہ کا ہوچکا ہے۔۔اور اب انہوں نے ایک بار پھر شوبز کے رنگوں میں ڈھلنا شروع کردیا ہے۔۔۔مومل کو حال ہی میں ڈاکٹر شائستہ لودھی کی نارتھ ناظم آباد کلینک میں دیکھا گیا جہاں وہ ہائڈرا فیشل لینے آئیں اور اس کے بعد انہوں نے بھنوؤں کی مائیکرو بلیڈنگ کروائی۔۔۔یہ ایک ایسی تکنیک ہے جس سے بھنویں قدرتی گہری لگتی ہیں اور انہیں بار بار میک اپ کے ذریعے کالا کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔۔۔مومل کی بھنویں کافی ہلکی ہیں اور انہیں اسے ابھارنا تھا۔۔۔قدرتی طور پر ہی مومل کافی خوبصورت ہیں اور یہ اضافہ ان کے لئے اور اچھا ثابت ہوا۔۔۔
 
فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی تو نوجوان لڑکوں کے لئے ایک مثال ہیں جنہوں نے خود کو نا صرف چہرے کے لحاظ سے بلکہ جسمانی لحاظ سے بھی ہر وقت بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش ہی کی ہے اور آج بھی وہ ہیرو ہی لگتے ہیں جبکہ ان کیساتھ نئے اداکار آکر کھڑے ہوتے ہیں لیکن جو گریس اور فٹنس فیصل قریشی کی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔۔۔لیکن کیا کریں کہ شوبز میں جلد کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔۔۔تو انہیں پچھلے دنوں ڈاکٹر تسنیم نا خدا کی کلینک پر دیکھا گیا جہاں وہ اپنی جھائیوں کا علاج کروا رہے تھے۔۔۔منہ کو ہر وقت روشنیوں میں رکھنے کی یہ سزا تو بھگتنی ہی تھی۔۔۔اس لئے بھائیوں کے اس تحفے کو انہوں نے کلینک میں جا کر ہلکا کروایا۔۔۔
image
 
دعا ملک
دعا ملک نے کچھ عرصہ قبل اپنے بھائی فیروز خان کے راستے کو چنتے ہوئے سر سے دوپٹہ لینے کا عہد کیا اور وہ کافی حد تک ان کوششوں میں ہیں کہ وہ اس راستے پر ثابت قدم بھی رہیں۔۔۔لیکن شوبز کو چھوڑنا تو فی الحال ان کے اختیار میں نہیں۔۔۔گھر میں رہنے کی وجہ سے ان کی ڈبل چن کافی بڑھ گئی تھی اور وہ اپنے چہرے کو پتلا کرنے پہنچی شائستہ لودھی کے پاس۔۔۔جہاں انہوں نے ہائی فو کا ٹریٹمنٹ لیا جس سے ان کا چہرہ فوری طور پر کافی کم ہوگیا۔۔دعا ملک کی طرح ہی شوبز میں اور بھی کوئی لوگ اپنی ڈبل چن سے پریشا ن ہیں اور اکثر ان کو کلینک پر دیکھا جا سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: