کیا شوبز انڈسٹری میں لوگ ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں؟ معروف اداکار فیضان شیخ کے چند سچ

image
 
فیضان شیخ مشہور اداکارہ پروین اکبر کے صاحبزادے ہیں اور خود بھی ایک جانے مانے فنکار ہیں- یہ کئی ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکے ہیں- فیضان شیخ نے مختلف قسم کے کردار نبھا چکے ہیں جن میں کامیڈین٬ رومانوی اور معاون کردار شامل ہیں- حال ہی میں فیضان شیخ سے ہماری ویب نے ایک انٹرویو لیا اور ان سے مختلف قسم کے سوالات پوچھے گئے- آئیے جانتے ہیں کہ فیضان شیخ ہمیں کیا بتاتے ہیں-
 
فیضان شیخ کا شوبز انڈسٹری میں کامیابی کے لیے اپنی والدہ کے کردار سے متعلق کہنا تھا کہ “ یقیناً میری والدہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور میری کامیابی کا تمام کریڈٹ انہی کو جاتا ہے- کیونکہ انہوں نے کبھی میری سفارش کی ہی نہیں بلکہ مجھے ہمیشہ کوشش کرنے دی- جدوجہد یا کوششیں آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہیں جبکہ میں والدہ سے جب اس انڈسٹری میں آنے کی خواہش ظاہر کی تو انہوں نے پہلے مجھے اس حوالے سے تعلیم حاصل کرنے کو کہا- اس تعلیم سے بھی میں نے بہت کچھ سیکھا“-
 
 
“میں نے اپنے کام کا آغاز تھیٹر سے کیا اور اس کے بعد ٹی وی کی جانب آیا-انسان جو کچھ کوشش سے حاصل کرتا ہے وہ اس کی قدر کرتا ہے اگر اسے کچھ آسانی سے مل جائے تو اس کی قدر نہیں کرتا- اس لیے میری کامیابی کا سہرا میری والدہ کے سر ہی ہے جنہوں نے مجھے جدوجہد کرنے دی اور آج لوگ مجھے صرف میرے والدہ کے حوالے سے نہیں جانتے بلکہ میرے کام کے حوالے سے بھی جانتے ہیں“-
 
“ جب لوگوں نے پہلی بار میرے کام کو پسند کیا تو اس وقت میری والدہ نے مجھے ایک بہت کہی کہ شہرت آسانی مل جاتی لیکن اسے برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے- اس لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا٬ سخت محنت کرنا اور اپنے کام میں مستقل بہتری لاتے رہنا-
 
image
 
فیضان شیخ کا کہنا ہے کہ “ شوبز انڈسٹری میں آپ کو زیادہ تر کولیگ ملتے ہیں جو آپ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں- یہاں دوست کم ہی ملتے ہیں لیکن جو لوگ ملتے ہیں وہ آپ کا ساتھ بھی دیتے ہیں اور آپ کی کامیابی پر خوش بھی ہوتے ہیں- یہ دوست ساتھ کام کرنے کے لیے بھی راضی ہوتے اور آپ کو کام دلواتے بھی ہیں- لیکن ان دوستوں کی تعداد کافی کم ہوتی ہے زیادہ صرف ساتھ کام کرنے والے یعنی کولیگ ہی ہوتے ہیں“-
 
“ میں نے اپنی والدہ سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن ایک چیز جو بہت زیادہ سیکھی وہ یہ ہے کہ آپ کو ہمیشہ عاجزانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے- شہرت ملنے کے بعد تبدیل نہیں ہوجانا چاہے اور اپنے پرانے دوستوں اور پرستاروں کے ساتھ عاجزی سے ہی پیش آںا چاہیے- جو لوگ اس مزاج کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: