اعجاز اسلم ایک بار پھر اسکرین پر چھا گئے۔۔۔کیمرہ کے پیچھے کے کچھ مناظر

image
 
کچھ لوگ سدا بہار ہوتے ہیں اور ان کا دور ختم نہیں ہوتا بلکہ وہ ہر دور کو اپنا بنا لیتے ہیں۔۔۔انہی میں سے ایک ہیں ہینڈسم اور گریس فل اعجاز اسلم۔۔۔جو آج بھی ڈراموں میں ہیرو کے طور پر آرہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں مختلف برانڈز اپنی پراڈکٹس کے لئے ماڈلنگ میں بھی لے رہی ہیں۔۔۔
 
اعجاز اسلم نے خود کو فٹ رکھنے کے لئے اپنا لائف اسٹائل آج تک نہیں بدلا بلکہ وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو نا تو مرغن کھانے کھاتے ہیں اور نا ہی باہر کے کھانوں کو اپنی زندگی میں شامل کرتے ہیں۔۔۔
 
 
اعجاز اسلم نے کافی عرصہ پروڈکشن کی طرف بھی دھیان دیا اور ان کی پروڈکشن میں فیصل قریشی اور کئی فنکاروں نے کام کیا لیکن اب وہ خود بھی مختلف پروڈکشنز کے لئے کام کر رہے ہیں اور ان کی شہرت میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔۔۔خاص طور پر حال ہی میں نند ڈرامہ نے مقبولیت کے کئی گراف توڑ دیئے ہیں اور ان کے کردار کو بھی کافی پسندیدگی حاصل ہورہی ہے۔۔۔
 
اعجاز اسلم نے ایک دن پہلے کپڑوں کی برانڈ کے لئے بہت خاص فوٹو شوٹ کروائی جس کے کچھ پیچھے کے مناظر ہمیں بھی ملے اور ان میں سے کچھ ہم آپ سے شیئر کر رہے ہیں۔۔۔
 
image
 
نند ڈامہ کی کچھ تصاویر بھی ہیں جن سے صاف پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ اعجاز اسلم کے ساتھ سیٹ پر کام کرتے ہیں ان کے چہروں پر ہمیشہ مسکراہٹ ہی رہتی ہے۔۔۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: