بچے تو میرے پاس ہی رہیں گے۔۔۔شوبز مائیں جنہوں نے خلع لی اور اب بچوں کی جنگ لڑ رہی ہیں

image
 
ماں باپ کے درمیان علیحدگی میں تنازعہ ہمیشہ بچے ہی بنتے ہیں۔۔۔چھوڑنے کا فیصلہ بہت مشکل ہوجاتا ہے جب معاملات بچوں کی کسٹڈی کے حوالے سے آتے ہیں۔۔۔
 
وینا ملک
اداکارہ وینا ملک نے دسمبر ۲۰۱۳ میں دبئی کے بزنس مین اسد خٹک سے شادی کی اور محبت سے بھری اس شادی پر ایک فیصد بھی یہ گمان نہیں ہوتا تھا کہ کہیں کوئی گڑ بڑ ہے یا محبت میں کوئی بھی کھوٹ ہے۔۔۔شادی کے بعد ابرام زندگی میں شامل ہوئے اور کچھ عرصہ بعد ہی امل بھی زندگی میں آگئیں۔۔تصاویر اور ویڈیوز تو یہ بتاتی تھیں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے لیکن پھر اچانک ہی وینا ملک کو اسکرین پر دیکھا جانے لگا اور پھر شادی کے تین سال بعد ہی وینا ملک نے خلع کا نوٹس عدالت میں پیش کردیا۔۔۔اسد نے معاملے کو سنبھالنے کے لئے بہت کوششیں کیں لیکن وینا کے والد کا کہنا تھا کہ جب پانی سر سے گزر گیا تب ہی میری بیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے اور میں تو اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔۔۔اب مسئلہ ان دونوں کا نہیں رہا تھا بلکہ ان معصوموں کا تھا جو اماں ابا دونوں کے ہی لاڈلے بھی تھے اور انہیں تو علیحدگی کا مطلب بھی نہیں پتہ تھا۔۔۔لیکن بچے کیونکہ بہت چھوٹے تھے اس لئے ان کی کسٹڈی ماں کے حوالے ہی کی گئی۔۔۔حال ہی میں وینا نے اپنی بیٹی امل کی سالگرہ منائی اور تنہا ہی اس کی خوشی کو سیلیبریٹ کرتی نظر آئیں۔۔۔اسد بھی اکثر بچوں کی یاد میں ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔۔۔
image
 
حمیرا ارشد
گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے عروج کے دور میں احمد بٹ سے شادی کی اور یہ شادی قریب چودہ سال چلی۔۔۔اس دوران ان کے حالات انتہائی نا خوشگوار بھی رہے اور بات کبھی کبھی ہاتھا پائی تک بھی پہنچ جاتی تھی۔۔حمیرا ارشد نے بارہا اپنے شوہر پر چوری اور تشدد کی شکایت کا الزام لگایا اور یہ مسئلہ میڈیا تک بھی آجاتا تھا۔۔۔ان دونوں کے درمیان صرف ایک تعلق تھا اور وہ تھا ان کا بہت ہی پیارا بیٹا۔۔جس میں حمیرا کی جان اٹکی رہتی تھی۔۔لیکن جب پانی سر سے اونچا ہوا اور حمیرا کو احمد کی کسی بات پر یقین نا رہا تو خلع لے لی اور بیٹے کی کسٹڈی حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔۔۔کیونکہ بچہ احمد اپنے ساتھ لے گیا تھا۔۔۔لیکن پھر معاملہ آگئے بڑھا اور حمیر انے خود ہی بیٹے کو احمد کی کسٹڈی میں دے ایا۔۔۔
image
 
فاطمہ سہیل
محسن عباس کی سابقہ بیوی فاطمہ سہیل نے اپنی شادی کو اور اپنی محبت کو بچانے کی بہت کوشش کی اور زندگی میں کئی مقامات پر خود کو واپس محسن کی زندگی میں ہی لے آئیں تاکہ وہ طلاق اور علیحدگی جیسے الفاظ سے دور رہیں۔۔۔لیکن جب محس کی زندگی میں دوسری عورت نے اپنی جگہ بنالی تو پھر حاملہ فاطمہ نے علیحدگی اختیار کرنے کا سوچا اور اس دوران تشدد کا نشانہ بھی بنیں۔۔۔جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو فاطمہ نے اپنے بچے کے ساتھ ایک الگ دنیا بنالی اور خود بھی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔۔۔اب وہ اپنا بچہ خود ہی پال رہی ہیں
image
YOU MAY ALSO LIKE: