میرے دو انمول رتن۔۔۔شوبز ستاروں کے گھر خوشیوں کی آمد

image
 
خوشی کا کس کو انتظار نہیں رہتا اور شوبز انڈسٹری میں تو خوشی کئی روپ بدل کر اس مہینے آئی ہے۔۔۔
 
نعمان حبیب
زندگی میں ننھے مہمان کی آمد سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے اور یہ وہ خوشی ہے جس کا احساس ہر سننے والے کو محسوس ہوتا ہے ۔۔۔پچھلے دنوں شوبز انڈسٹری بھی ایسی کئی خوشی بھری آوازوں سے گونج اٹھی۔۔۔ اداکار نعمان حبیب کے گھر ایک بار رحمت کے دروازے کھل گئے جب ننھی زارا نعمان کی پیدائش ہوئی۔۔۔بڑی بہن عائشہ نعمان بھی کافی خوش نظر آئیں لیکن بابا کی خوشی کی تو کوئی انتہا ہی نہیں تھی۔۔نعمان حبیب نے اپنی دونوں بیٹیوں کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا میرے دو انمول رتن۔۔۔ان کی محبت ان کی آنکھوں سے جھلک رہی تھی اور انڈسٹری میں ان کی خوشی کو کافی پسند بھی کیا گیا اور لوگوں نے انہیں مبارکباد بھی دی۔۔۔جویریہ سعود اپنی پوری فیملی کے ساتھ ننھی زارا کو دیکھنے پہنچیں ۔۔۔
image
 
آئمہ بیگ
گلوکارہ آئمہ بیگ خالہ بن گئیں اور انہوں نے اپنے ننھے منے بھانجے کی تصویر شیئر کی جس میں وہ کافی خوش نظر آ رہی ہیں اور انہوں نے اپنے بھانجے کا نام دایان رکھا ہے۔۔۔آئمہ بیگ یوں بھی بچوں کو کافی پسند کرتی ہیں تو اب جبکہ گھر میں یہ ننھی خوشی آئی ہے تو انہوں نے اپنے فینز کو بتانا ضروری سمجھا ۔۔۔پچھلے دنوں ایک شو میں انہوں نے اپنی شادی کی خبر کو بھی سب کے سامنے ظاہر کر ہی دیا تھا تو لگتا ہے کہ ایک اور خوشی ان کے گھر میں جلد ہی سنائی دے گی جب آئمہ دلہن بنیں گی-
image
 
ہمایوں سعید کے بھائی کی شادی
ایک اور خوشی انڈسٹری میں سنائی دی جب ہمایوں سعید نے ایک تصویر شیئر کی اپنے بھائی سلمان سعید کی شادی کی۔۔۔اس تقریب میں احمد علی بٹ، خلیل الرحمن قمر اور واسع چوہدری بھی موجود ہیں اور ہمایوں سعید کی بھابھی بھی بہت پیاری ہیں ۔۔۔سلمان سعید کو حال ہی میں ڈرامہ ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ میں کافی پسند بھی کیا گیا جس میں وہ اپنے ہی دوست کی بہن کو بھگا کر شادی کر لیتے ہیں۔۔۔لیکن اصلی زندگی میں انہوں نے کم افراد کے ساتھ بھی دھوم دھام سے ہی شادی کی اور اپنے سب قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: