تمہارے سوا مجھے کچھ نظر نہیں آتا۔۔۔پاکستانی شوبز جوڑیاں جو وقت کے ساتھ مزید نکھر گئیں

image
 
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید پنپتا ہے اور خا ص طور پر اگر یہ شادی شدہ جوڑی کے درمیان ہو تو اس میں محبت کی سچائی وقت کے ساتھ ساتھ مزید جڑیں پکڑتی ہے اور ایک دوسرے کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔۔۔شوبز میں کچھ ایسی جوڑیاں ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید نکھر گئی ہیں اور ان کا پیار بھی دو گنا بڑھ گیا ہے۔۔۔
 
احمد بٹ اور فاطمہ
احمد بٹ اور فاطمہ ان جوڑیوں میں سے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید نکھر رہی ہیں اور ان کے درمیان بڑھتا پیار اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ان دونوں کی محبت سچی ہے۔۔۔احمد اور فاطمہ کی ملاقات ایک دوست کی وجہ سے ہوئی اور پھر یہ دوستی میں بدلی اور پھر پانچ سال کے تعلق کو شادی میں بدلا گیا۔۔۔آج بھی یہ دونوں پہلے کی طرح ایک دوسرے کو جان ہی کہہ کر بلاتے ہیں۔۔۔احمد کی زندگی میں فاطمہ کا بہت اہم کردار ہے۔۔۔بہت ساری بری عادتوں کو بدلنے میں بھی بیگم نے ہی ساتھ دیا اور وزن کم کرنے میں بھی ساتھ ساتھ رہیں۔۔۔حال ہی میں دونوں کو ہمایوں سعید کے بھائی کی شادی میں دیکھا گیا تو یقین آگیا کہ یہ بنے ہی ایک دوسرے کے لئے ہیں۔۔
image
 
عائشہ خان اور میجر عقباء
عائشہ خان جب انڈسٹری میں کام کرتی رہیں تو ان کے حوالے سے کافی باتیں گردش کرتی تھیں لیکن عائشہ نے کبھی کسی بات کا جواب نہیں دیا اور خاموشی سے شوبز کے سفر کو طے کرتی رہیں۔۔۔کبھی انہیں ہمایوں سعید کے حوالے سے پکارا گیا تو کبھی حمزہ عباسی۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ عائشہ خان کی زندگی میں جس کو آنا تھا وہ اس کے انتظار میں اپنا سب کچھ چھوڑ دینے کو تیار بیٹھی تھیں۔۔۔میجر عقباء سے شادی کا فیصلہ عائشہ کے لئے بہترین ثابت ہوا اور دونوں کی محبت اور احترام صاف نظرآتا ہے۔۔شاید کے دن سے لے کر آج بھی میجر عْباء کی نظر عائشہ کے لئے پیار اور احترام سے بھرپور نظر آئی۔۔۔حال ہی میں انہوں نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو ڈالی جس میں موم بتی کو بجھاتے ہوئے ان کے شوہر کو فکر تھی عائشہ کے بالوں کی کہ کہیں وہ جل نا جائیں۔۔۔ان کے چہرے پر فکر اور محبت دونوں ہی موجود تھی۔۔۔
 
ثنا اور فخر
فلمسٹار ثنا اور فخر کی شادی کو کافی وقت گزر چکا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کا احساس اور محبت بڑھا ہی ہے۔۔۔ان دونوں کو اکثر ساتھ ہی دیکھا جاتا ہے اور فخر ثنا کا ہر قدم پر ساتھ دیتے نظر آتے ہیں۔۔۔حال ہی میں جب ثنا کی ساس کا انتقال ہوا تو ثنا کافی پریشان اور اداس تھیں۔۔۔کیونکہ ثنا گھر کو جوڑنے والی لڑکیوں میں سے ہیں اور انہوں نے صرف فخر سے ہی نہیں بلکہ اس کے پورے گھر سے پیار اور محبت کا یہ رشتہ قائم کیا۔۔۔وہ دو بچوں کی ماں ہیں اور دونوں میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ ایک آئیڈیل زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔جہاں کسی بھی طرح کا کوئی جھول نہیں۔۔۔دونوں کو ایک دوسرے پر بلا کا اعتماد ہے اور وہ ثنا کی آنکھوں میں واضع جھلکتا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: