جھوٹوں کا یہی انجام ہونا چاہئے۔۔۔جویریہ سعود کی باتوں کا نشانہ آخر کون ہے

image
 
انڈسٹری میں اگر خود کو گوسپ اور اور ادھر ادھر کی باتوں سے دور رکھنا ہے تو آپ کو جویریہ سعود سے بھی دور رہنا ہوگا۔۔۔کیونکہ اگر ایک بار وہ کسی کی بات کا برا مان لیں تو پھر ہر بات کا نشانہ پھر وہی شخص ہوگا۔۔۔
 
حال ہی میں جویریہ سعود پروڈکشنز پر یہ الزام لگایا گیا کہ وہ اداکاروں اور دیگر کام کرنے والوں کو نا تو تنخواہ وقت پر دیتی ہیں نا کام کے پیسے بہت ساروں کے دئے اور چائے تک کے پیسے بھی اپنی جیب سے نہیں لگاتے۔۔۔
 
image
 
یہ الزام سب سے پہلے ریکارڈ کروایا سلمیٰ ظفر نے جو کہ ایک سینئر آرٹسٹ ہیں۔۔۔اس کے بعد ان کی نمائندگی میں شیری شاہ نے بھی یہی بیان دیا اور سنا ہے کہ حنا دلپزیر کے دل میں بھی یہی بات ہے لیکن وہ منہ سے کہتی نہیں۔۔۔ان لوگوں میں ثنا فخر بھی شامل ہیں لیکن انہوں نے نا تو کچھ برا کہا نا ہی اچھا۔۔جویریہ سعود نے اس بات کا جواب قانونی طور پر ہی دیا۔۔۔لیکن سچ کیا ہے اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا-
 
لیکن اب جویریہ سعود کے دل میں س سلمیٰ ظفر کے لئے ایک آگ ہے جو بجھ نہیں پا رہی۔۔۔انہوں نے علی ظفر کے کیس جیتنے کے بعد ایک پوسٹ لگائی جس میں ثابت ہوا کہ علی ظفر سچ کے راستے پر تھے اور میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر اور دیگر ان کے خلاف پروپگینڈہ کر رہے تھے۔۔۔۔
 
image
 
جویریہ سعود نے واقعہ کی تفصیل بیان کرکے یہ کہا کہ آخر کار سچ سامنے آہی گیا اور اب جو بھی لوگ پولیس کے نشانے پر ہیں وہ اس کے مستحق تھے۔۔۔پھر انہوں نے زور دیا کہ ’’جھوٹوں کا یہی انجام ہونا چاہئے‘‘ ان کی اس بات سے بہت سارے لوگوں کو یہ لگا کہ وہ اشارتاً سلمی ظفر کو کہہ رہی ہیں کیونہ ان کی نظر میں وہی ایک جھوٹ بول رہی ہیں۔۔۔
 
سچ کیا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن جویریہ کا غصہ کچھ تو رنگ دکھائے گا-
YOU MAY ALSO LIKE: