یہ آگے پیچھے ایک ساتھ بڑے ہوں گے۔۔۔شوبز کے بچے جن میں کچھ مہینوں کا ہی فرق ہے

image
 
کہتے ہیں سال دو سال کا فرق ہو بچوں میں تو بڑے ہو کر سب ایک ہی جتنے لگتے ہیں اور یہ پتہ لگانا مشکل ہی ہوجاتا ہے کہ ان میں سے بڑا کون ہے اور چھوٹا کون۔۔۔شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کے گھر بچے آگے پیچھے پیدا ہوئے اور اب جب یہ بڑے ہوں گے تو ایک جتنے ہی لگیں گے بلکہ کچھ تو ایک جتنے ہی لگتے ہیں۔۔۔
 
انعم فیاض کا بیٹا سالار
ٓحال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں انعم فیاض اپنے بیٹے سالار کے ساتھ آئیں اور وہ اس وقت سات ماہ کے ہو چکے ہیں۔۔۔سالار ابھی اس عمر میں ہیں جب وہ گود میں ہی رہتے ہیں لیکن ان کی حرکتیں بہت پیاری لگتی ہیں ۔۔۔انعم فیاض کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے سارے کام خود کرتی ہیں اور انہوں نے کوئی ملازمہ نہیں رکھی۔۔۔خود ہی اس کے کپڑے بھی دھوتی ہیں اور بھاگ بھاگ کر سارے کام کرتی ہیں۔۔۔سات ماہ کے سالار اسی سال کی پیدائش ہیں اور اس سال میں ان کے اور بھی کئی شوبز ساتھی دنیا میں آئے
image
 
مومل خالد کے بیٹے محمد صلاح
اداکارہ مومل خالد ایک بار پھر انڈسٹری میں واپس نظر آنے لگی ہیں اور اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کی مختلف فوٹو شوٹس بھی سامنے آئیں اور وہ اپنے چہرے کو دوبارہ فریش بناتی بھی نظر آئیں۔۔۔مومل کے بیٹے محمد صلاح پانچویں مہینے میں لگے ہیں اور اب ان کی حرکتیں کافی مزیدار ہوگئی ہیں۔۔۔یعنی انعم فیاض کے بیٹے سے دو ماہ چھوٹے ہیں لیکن یہ دو ماہ کا فرق تو کچھ دنوں میں ہی ختم ہوجائے گا-
image
 
فیصل قریشی کے بیٹے فرمان قریشی
انعم اور مومل کے بیٹوں سے تھوڑے سے بڑے فرمان قریشی شکل سے ہی بتا دیتے ہیں کہ میں فیصل قریشی کی کاربش کاپی ہوں۔۔۔ان کی عمر نو ماہ ہے اور وہ کافی ہنس مکھ بچے ہیں جن کی اکثر فوٹو شوٹس ہی ہوتی رہتی ہیں۔۔۔جس عمر میں وہ ہیں انہیں چابیوں سے کھیلنا پسند ہے اور اسٹکس کھانا پسند ہیں جسے وہ اکثر منہ میں لیتے ہیں کھا نہیں پاتے۔۔۔کچھ دنوں میں یہ تینوں بچے ایک ہی عمر کے نظر آئیں گے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: