میڈیا میں آنے کے لئے تیار۔۔۔شوبز اداکاروں کی بیٹیوں نے میدان میں قدم رکھ ہی دیا

image
 
کہتے ہیں فنکار کا فن اس کے اندر ہی کہیں موجود ہوتا ہے اور اسے پیدا نہیں کیا جاسکتا لیکن اکثر فنکاروں کے بچے اسے وراثت میں بھی لے لیتے ہیں۔۔۔شوبز میں ایسے کئی فنکار ہیں جن کی بیٹیوں نے بہت کم عمری میں ہی اچانک سے آہستہ آہستہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر اپنی دھاک بٹھانا شروع کردی
 
فیصل قریشی کی بیٹی ہانیش قریشی
اداکار فیصل قریشی یوں تو ابھی خود نوجوان اداکاروں کی فہرست میں ہی شامل ہیں لیکن ان کی بڑی بیٹی ہانیش بھی میڈیا کے اس دائرے میں ایک نئے انداز سے داخل ہوچکی ہیں۔۔ہانیش اب پچیس برس کی ہوچکی ہیں اور زیادہ تر وہ الگ ہی رہنا پسند کرتی ہیں لیکن ان کے دوستوں میں کئی میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں کیونکہ وہ ان کی اسٹائلنگ کرتی ہیں۔۔۔ایک عرصہ تک انہوں نے اداکار عمران عباس کی اسٹائلنگ کی ۔۔۔اور اب وہ خود بھی اپنا وزن کافی کم کرکے ماڈلنگ کر رہی ہیں۔۔۔ہانیش نے کچھ عرصہ پہلے اپنے وزن کم کرنے کی تصاویر بھی شیئر کیں اور پھر انہوں نے میک اپ ٹیوٹوریل بھی شیئر کئے۔۔۔یقینا ان کے اندر کہیں نا کہیں میڈیا میں چھا جانے کے آثار ضرور موجود ہیں۔۔۔پھر چاہے وہ اداکاری نا بھی ہو۔۔۔
image
 
معمر رانا کی بیٹی ریا معمر
اداکار معمر رانا کی بیٹی بھی کافی با صلاحیت ہیں اور خوبصورت بھی۔۔۔معمر رانا نے بھی خود کو اتنا فٹ رکھا ہے کہ ابھی بھی وہ ہیرو کے طور پر فلمی دنیا میں آتے ہیں اور کامیاب بھی ہیں۔۔۔ان کی بیگم نے بھی ان کا کافی ساتھ دیا اور وہی سب چیزوں کو دیکھتی ہیں۔۔۔بڑی بیٹی ریا معمر رانا میک اپ اور اسٹائلسٹ ہیں اور ان کا انسٹا گرام پر کافی اچھا پیج ہے جس پر وہ میک اپ ٹیوٹوریل بھی دیتی ہیں اور برانڈز کے لئے بھی میک اپ کرتی ہیں۔۔۔ان کی بیٹی میں بھی وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو انہیں میڈیا میں آگے لانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔۔۔
image
 
کاشف خان کی بیٹی ربیکا
کوئی سترہ سال کی عمر میں اتنا کامیاب اور اتنا باصلاحیت بھی ہوسکتا ہے۔۔۔یہ کاشف خان کی بیٹی ربیکا نے ثابت کیا۔۔۔یوں تو وہ ایک گیم شو میں پیچھے ہی ہوتی تھیں لیکن انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا کر اور اپنی صلاحیتوں کو منوا کر یہ ثابت کیا کہ وہ مجمع میں بھی سب سے الگ نظر آئیں گی اور ان کی شخصیت میں وہ تمام رنگ موجود ہیں جو بتاتے ہیں کہ وہ مشہور کامیڈین ارو سینئر آرٹسٹ کاشف خان کی صاحبزادی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: