جس بہن نے پالا اسی کو آنکھیں دکھاتے ہو۔۔۔ڈراموں کے بہترین سپورٹنگ کردار

image
 
ڈرامہ کو چار چاند لگانے میں صرف ہیرو یا ہیروئن کا ہی مکمل حصہ نہیں ہوتا بلکہ اس میں جان ڈالنے والوں میں بہت اہم کردار ہوتا ہے ان لوگوں کا جو سپورٹنگ کردار ادا کرکے ڈامہ میں جان ڈال دیتے ہیں۔۔۔پاکستانی ڈراموں میں آج کل کچھ کردار ایسے ہیں جن کو ڈرامہ میں بے حد پسند کیا جارہا ہے-
 
جلن ڈرامہ میں نادیہ حسین کا کردار
ڈرامہ جلن کو بیچ میں پیمرا نے بند کرنے کا نوٹس دیا لیکن پھر کھول بھی دیا گیا۔۔۔اب اس ڈرامہ میں ایک بہن اپنی دوسری بہن کا گھر مکمل طور پر برباد کر چکی ہے اور اس کے گھر میں راج کر کے رہ رہی ہے۔۔۔ اس پورے قصے میں جان آجاتی ہے جب ہیرو کی بہن ملک واپس آتی ہے اور دیکھتی ہے کہ آوے کا آوا ہی بگڑ گیا ہے۔۔۔وہ سمیٹنے کی کوشش کرتی ہے لیکن سب کچھ بکھرتا ہی جاتا ہے۔۔۔یہ کردار ادا کیا ہے نادیہ حسین نے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ ہر فن مولا ہیں۔۔۔نادیہ حسین نے جس طرح اپنے بھائی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس سے سوال جواب کئے وہ بہترین سینز میں سے ایک تھا۔۔۔ڈامہ میں ان کی سپورٹ سے مزید جان آگئی ہے۔۔۔
image
 
ثبات ڈرامہ میں لیلیٰ زبیری کا کردار
ڈرامہ ثبات تو جیسے دلوں پر ثبت ہوتا جارہا ہے۔۔۔اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور سارہ خان نے ثابت کیا کہ خوبصورت چہرے بھی جب اندر سے بدصورت کردار کریں تو ان سے نفرت ہوجاتی ہے۔۔۔اس ڈرامہ میں ایک بہت اہم اور بہترین سپورٹنگ کردار ہے لیلیٰ زبیری کا جو سارہ خان کی ماں بنی ہیں اور وہ مسلسل اپنے گھر کو بچانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔۔۔اپنے بیٹے کا گھر بچانے کے لئے انہوں نے ایک بہترین ساس کا کردار نبھایا ہے اور وہ اپنی بہو کے کردار کو ثابت کرنے کے لئے سب سے لڑ پڑتی ہیں۔۔۔ان کی وجہ سے ڈرامہ میں ایک امید بندھی ہے-
image
 
مقدر ڈرامہ میں عائشہ گل کا کردار
ڈرامہ مقدر بھی بہت تیزی سے لوگوں کے دل میں گھر کررہا ہے اور اس میں فیصل قریشی اور مدیحہ امام کی اداکاری کو تو پسند کر رہی رہے ہیں لیکن ڈرامہ کی ایک بڑی سپورٹ اس وقت عائشہ گل بھی بن چکی ہیں جو سردار بیگم بنی ہیں اور فیصل قریشی کی پہلی بیوی۔۔۔ایک جاگیردار کی بیوی کے روپ میں انہوں نے بھرپور انصاف کیا ہے اور جس طرح وہ اپنی جلن ظاہر کرتی ہیں اور چھوٹی بیوی کو تنگ کرتی ہیں اس سے ڈرامہ میں مزید دلچسپی پیدا ہوگئی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: