میں تو بہت خوش ہوں۔۔۔فیصل قریشی کی میٹھے انداز میں جنید جمشید برانڈ کے فیصلے پر تنقید

image
 
آج کل پاکستان کی ہر برانڈ ترکش ڈرامہ ارطغل غازی کے اداکاروں کو لے کر اپنی برانڈ کی شوٹ کروانے میں مصروف ہے۔۔۔پہلے حلیمہ سلطان یعنی اسری بیلجک پھر دیگر۔۔۔اس بات پر جہاں بہت سارے پاکستانی اداکار خوش ہوتے ہیں وہیں کچھ اس کے خلاف آواز بھی اٹھاتے ہیں۔۔۔جن میں ایک تو یاسر حسین ہیں اور دوسرے شان شاہد۔۔۔فیصل قریشی کیونکہ خود بھی اس ڈرامہ کو دیکھتے رہے اس لئے وہ کبھی بھی اس کی برائی نہیں کرتے لیکن انہیں بھی اس بار دھچکا لگا جب جنید جمشید کی برانڈ جے ڈاٹ نے اپنے پرفیومز کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بامسی اور ترگت کو لے لیا۔۔۔
 
فیصل قریشی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا فخر کا لمحہ ہے ہمارے لئے۔۔۔ان کے اس انداز کو میڈیا کے کئی لوگ پہچان گئے۔۔۔یہ ایک سوال تھا اس برانڈ سے کہ کیا اپنے ملک کے کسی اداکار کا نام انہیں اس پرفیوم کی برانڈ کے لئے مناسب نہیں لگا؟
 
image
 
فیصل قریشی نے جیسے ہی یہ اسٹیس لگایا تو ساتھی اداکاروں نے کمینٹس کی بھرمار کردی۔۔۔نوید رضا نے قہقہہ لگا کر بات کو گھمایا۔۔۔تو یاسر مظہر نے صاف صاف کہہ ہی ڈالا کہ ہمارے فنکاروں کو کون پوچھے گا ۔۔۔اور بناؤ ساس بہو کے ڈرامے۔۔۔فیصل قریشی نے انہیں جواب بھی دیا کہ ہم بھی ایک دن ترکی کی برانڈز میں نظر آئیں گے تو اس پر بھی سب ہنس دیئے۔۔۔
 
سب سے انوکھا انداز شان شاہد کا تھا جنہیں سب سے زیادہ مخالف سمجھا جاتا ہے کسی بھی ملک کے اداکاروں کی نمائندگی کو۔۔۔انہوں نے بڑے مختلف انداز میں طنز کیا اور لکھا ’’یہ بہت اچھی کوشش ہے۔۔۔مارکیٹنگ اور برانڈ مائیلیج کے لئے اور بزنس کے لئے بہترین ہے ۔۔۔لیکن پھر اگر ہم نے سوچا کسی ترکش پرفیوم کی برانڈ کی فرینچائز پاکستان میں کھولنے کا ؟۔۔۔کیونکہ پرفیوم کی بھی کوئی باؤنڈری نہیں اداکاروں کی طرح۔۔۔‘‘
 
image
 
گلوکار نعمان جاوید نے لکھا کہ پاکستان وہ واحد قوم ہے جو غیر ملکی اداکاروں کے ساتھ کام کرکے خوش ہوتی ہے بجائے اپنے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے۔۔۔
 
گلوکار احمد جہانزیب بھی ہنس دیئے شان شاہد کے انداز بیاں پر اور کھل کر اپنے دل کا حال بیان کردیا۔۔۔
 
image
 
یہ حقیقت ہے کہ فیصل قریشی نے کہیں بھی کسی کو بھی کچھ نہیں کہا لیکن اصل چنگاری تو انہوں نے ہی لگائی یہ پوسٹ لگا کر۔۔۔اب دیکھتے ہین کہ جے ڈاٹ اس پر کتنے عرصے قائم رہتا ہے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: